ساحل آن لائن - سچائی کا آیئنہ

Header
collapse
...
Home / خلیجی خبریں / سیکورٹی وجوہات سے ونگ کمانڈر ابھینندن کا تبادلہ، سری نگر سے باہر ہو گی تعیناتی

سیکورٹی وجوہات سے ونگ کمانڈر ابھینندن کا تبادلہ، سری نگر سے باہر ہو گی تعیناتی

Sat, 20 Apr 2019 21:27:58  SO Admin   S.O. News Service

سری نگر: 20 /اپریل(ایس اونیوز /آئی این ایس انڈیا)ہندوستانی فضائیہ کے ونگ کمانڈر ابھینندن کو موجودہ سیکورٹی وجوہات سے سری نگر سے ٹرانسفر کر دیا گیا ہے،انہیں فی الحال ایک پیس اسٹیشن بھیج دیا گیا ہے۔فضائیہ سے جڑے ہوئے ذرائع کے مطابق ونگ کمانڈر ابھینندن کے ٹرانسفر کا حکم حکام نے بھیج دیا ہے،انہیں اب سرینگر سے باہر کہیں تعینات کیا جائے گا۔ابھینندن طبی ٹیسٹ سے گزر رہے تھے،طبی ٹیسٹ کے بعد ہی انہیں فائٹر پلین اڑانے کی اجازت دی جائے گی۔ونگ کمانڈر ابھینندن کو جیش محمد سے دھمکیاں مل رہی تھیں،27 فروری کوہندوستانی فضائی حدود کی خلاف ورزی کرنے والے پاکستانی جنگجو مارنے کے دوران ہوا میں ہوئی جنگ کے دوران ان کا مگ 21 بائسن گر گیا تھا جس کے بعد پاکستانی فوج نے ان کو پکڑ لیا تھا۔اس سے پہلے انہوں نے پاکستان کے ایف 16 طیارے کو مار گرایا تھا۔پاکستان نے ونگ کمانڈر کو 1 مارچ کی رات کو رہا کیا تھا،اس کے بعد سے ہی ابھینندن جیش محمد کے نشانے پرہیں۔


Share: