ساحل آن لائن - سچائی کا آیئنہ

Header
collapse
...
Home / ملکی خبریں / شام:ڈیموکریٹک فورس کی داعش کے خلاف فاتحانہ پیش قدمی

شام:ڈیموکریٹک فورس کی داعش کے خلاف فاتحانہ پیش قدمی

Sun, 12 Jun 2016 18:11:44  SO Admin   S.O. News Service

عمان،12جون؍(آئی این ایس انڈیا)شام میں انسانی حقوق کی صورت حال کی مانیٹرنگ کرنے والے ادارےآبزرویٹری نے اپنی رپورٹ میں بتایا ہے کہ امریکی حمایت یافتہ کرد ڈیموکریٹک فورسز نے شمالی شام میں داعش کے ایک اہم مرکز کی طرف پیش قدمی کرتے ہوئے شدت پسندوں کے خلاف جاری لڑائی میں اہم کامیابیاں حاصل کی ہیں۔آبزرویٹری کی جانب سے جاری کردہ ایک بیان میں بتایا گیا ہے کہ عرب اور کرد جنگجوؤں پر مشتمل ڈیموکریٹک فورسز حلب کے شمال مشرق میں واقع داعش کے اہم گڑھ الباب شہر سے 17کلو میٹر دور ہیں۔ داعشی جنگجو پسپا ہو رہے ہیں جب کہ اعتدال پسند اپوزیشن کی نمائندہ تنظیم پیش قدمی کر رہی ہے۔آبزرویٹری کا کے مطابق جمعہ کی شام ڈیموکریٹک فورسز نے الباب شہر کا ایک ہفتے سے جاری محاصرے کو مزید آگے بڑھاتے ہوئے منبج قصبے میں داعش کی آخری سپلائی روٹ بھی کاٹ دیا، جس ک نتیجے میں داعشی جنگجو چاروں اطراف سے گھیرے میں آ گئے ہیں۔انسانی حقوق کی تنظیم کا کہنا ہے کہ منبج اور اطراف میں جاری لڑائی میں کم سے کم 160داعشی شدت پسند اور ڈیموکرکیٹک فورس کے 20جنگجو ہلاک ہوئے ہیں۔کرد ڈیموکریٹک فورسز کی کارروائیوں کے ساتھ ساتھ شام اور ترکی کی سرحد پر داعش کیٹھکانوں پر امریکی جنگی طیارے بھی مسلسل بمباری کرتے رہے ہیں، جس کے نتیجے میں زمینی فورس ز کو پیش قدمی کا موقع ملا ہے۔


Share: