نئی دہلی،29مارچ(ایس او نیوز/آئی این ایس انڈیا)گواسکر۔بارڈر ٹرافی پر قبضہ جمانے کے بعد ہندوستانی کپتان وراٹ کوہلی ایک بار پھر آسٹریلیائی میڈیا کے نشانے پر آ گئے ہیں۔ بدھ کو آسٹریلیا کے زیادہ تر بڑے اخبارات میں کوہلی کے رویے پر تنقید کی گئی ہے۔ آسٹریلوی میڈیا میں ان کے رویے کو توہین آمیز تک کہا گیا ہے۔ سڈنی سے شائع ہونے والے اخبار سڈنی ڈیلی ٹیلی گراف میں کوہلی کے برتاؤ کو حماقت سے بھرپور بتاتے ہوئے لکھا کہ کوہلی کو سیریز ختم ہونے کے بعد ہاتھ ملا کر بات ختم کرنی چاہئے تھی لیکن وہ بچوں کی طرح برتاؤ کر رہے ہیں۔ اس کے بعد ہیرلڈ سن اخبار نے لکھا کہ کوہلی کو اپنے برتاؤ کے لئے معذرت کرناچاہئے تھا لیکن یہ کام سٹیو سمتھ نے کیا۔وہیں اخبار دی آسٹریلین نے لکھا کہ سیریز کے بعد ہندوستانی ٹیم نے آسٹریلوی کپتان کی اس تجویز کو ٹھکرا دیا جس میں انہوں نے سیریز کے بعد کے ساتھ جام نوشی کرنے کا آفر دیا تھا۔ اخبار میں لکھے تبصرے کے مطابق ہندوستانی ٹیم کا یہ رویہ کھیل جذبے کے مکمل طور برعکس تھا