ساحل آن لائن - سچائی کا آیئنہ

Header
collapse
...
Home / اسپورٹس / عالمی چمپئن شپ کے کوارٹر فائنل میں پہنچیں جوشنا

عالمی چمپئن شپ کے کوارٹر فائنل میں پہنچیں جوشنا

Tue, 11 Apr 2017 19:26:21  SO Admin   S.O. News Service

نئی دہلی ،11اپریل(ایس او نیوز/آئی این ایس انڈیا)ہندوستان کی ٹاپ سیڈ کھلاڑی جوشنا چنپپا عالمی اسکواش چمپئن شپ کے کوارٹر فائنل میں پہنچ گئی ہے۔ جوشنا نے دنیا کی نو نمبر کی کھلاڑی انگلینڈ کی یلیسن واٹرس کو شکست دے کر پی ایس اے عالمی چمپئن شپ کے کوارٹر فائنل میں جگہ بنائی ہے، ابھی جوشنا اگلے دور میں مقابلہ انگلینڈ کی یملی وٹلی یا فرانس کی دوسری سیڈ ہیملی رسیم سے ہوگا۔جوشنا نے 66 منٹ چلے مقابلے میں واٹرس کو 11۔5، 7۔11، 9۔11، 11۔8، 11۔9 سے شکست دی۔ واٹرس اب تک جوشنا کے ساتھ ہوئے پانچ مقابلوں میں ایک بار بھی نہیں جیت پائی ہیں۔ جوشنا نے اچھا آغاز کرتے ہوئے پہلا گیم آسانی سے جیت لیا۔ واٹرس نے اس کے بعد واپسی کرتے ہوئے دو کھیل جیتا۔ اس کے بعد جوشنا نے اپنے سٹروک کنٹرول کر مقابلے کو اپنے حق میں کر لیا۔وہیں جوشنا کے علاوہ ہندوستان کے ہی سورو گھوشال کو 26 سے تیس اپریل کے درمیان مصر میں ہونے والی ایشیائی ذاتی اسکواش مقابلہ میں بالترتیب مرد اورخواتین کے زمرے میں دوسری ترجیح دی گئی ہے۔ ترجیحی فہرست میں دونوں زمرووں میں پہلا مقام ہانگ کانگ کے کھلاڑیوں کو ملا ہے۔


Share: