ساحل آن لائن - سچائی کا آیئنہ

Header
collapse
...
Home / عالمی خبریں / غزہ میں پرامن مظاہرین پراسرائیلی فوج کی فائرنگ،6 زخمی

غزہ میں پرامن مظاہرین پراسرائیلی فوج کی فائرنگ،6 زخمی

Sat, 12 Aug 2017 19:07:16  SO Admin   S.O. News Service

غزہ،12اگست(ایس او نیوز/آئی این ایس انڈیا)فلسطین کے علاقے غزہ کی پٹی کیمختلف علاقوں میں جمعہ کے روز نکالے گئے جلوسوں پر اسرائیلی فوج نے وحشیانہ فائرنگ کی جس کے نتیجے میں کم سے کم چھ شہری زخمی ہوگئے۔غزہ کی پٹی کے وسطی علاقے، مشرقی البریج کیمپ، الجبالیہ اور شمالی غزہ میں اسرائیلی جارحیت کے خلاف فلسطینی شہریوں نے جلوس نکالے۔غزہ وزارت صحت کے ترجمان ڈاکٹر اشرف القدرہ نے بتایا کہ البریج کیمپ میں اسرائیلی فوج نے احتجاج کرنیوالے شہریوں پر بم پھینکے جس کے نتیجے میں کم سے کم پانچ شہری زخمی ہوگئے۔
قبل ازیں مرکزاطلاعات فلسطین کے نامہ نگار نے بتایا کہ اسرائیلی فوج نے مشرقی غزہ کی پٹی میں فلسطینی شہریوں کے ایک جلوس پر فائرنگ،آنسوگیس کی شیلنگ اور دھاتی گولیوں سے حملہ کیا جس کے نتیجے ایک شہری زخمی جب کہ دم گھٹنے سے متعدد شہری متاثر ہوئے ہیں۔عینی شاہدین نے بتایا کہ اسرائیلی فوج کی آنسوگیس کی شیلنگ سے 17 سالہ بچے کی ٹانگ میں شدید زخم آئے ہیں جسے اسپتال منتقل کیا گیا ہے۔ادھرشمالی غزہ میں مشرقی جبالیہ  ایک سولہ سالہ بچے کیسر میں آنسوگیس کا گولہ لگا جس کے نتیجے میں وہ شدید زخمی ہوگیا۔
 


Share: