بلند شہر:19 /اپریل(ایس اونیوز /آئی این ایس انڈیا) یوپی کے بلند شہر سے ایک انتہائی حیران کر دینے والا معاملہ سامنے آیا ہے۔ایک شخص نے اپنی انگلی کو گنڈاسے سے کاٹ ڈالاہے۔دراصل وہ اپنی پسندیدہ پارٹی کو ووٹ دینا چاہتا تھا لیکن غلطی سے اس سے دوسری پارٹی کو ووٹ پڑ گیا،اس بات سے وہ اتنا غصہ ہوا کہ اس نے اپنی انگلی ہی کاٹ ڈالی۔اس بات سے اسے انتہائی غصہ آیا اور اس نے گھر پہنچ کر گنڈاسے سے انگلی کو ہی الگ کر دیا،خاندان کے لوگ اسے ہسپتال لے کر گئے جہاں علاج کے بعد اس کی چھٹی دے دی گئی،اس کے بھائی نے بتایاہے کہ ونڈ اپنی غلطی کی وجہ سے غصے میں تھا۔پون نے میڈیا سے بات کرتے ہوئے کہاہے کہ جب وہ ووٹنگ کے لیے پہنچاتو جلدی بازی میں غلط بٹن دبا دیا،اس بات سے وہ خود ہی ناراض ہو گیا،اس کے بعد گھر پہنچ کر اس نے گنڈاسے سے اپنی انگلی کو کاٹ کر الگ کر دیا۔