ساحل آن لائن - سچائی کا آیئنہ

Header
collapse
...
Home / ملکی خبریں / فیس بک’’خوف ناک عفریت‘‘ہے:اسرائیلی وزیر

فیس بک’’خوف ناک عفریت‘‘ہے:اسرائیلی وزیر

Sun, 03 Jul 2016 18:19:05  SO Admin   S.O. News Service

بیت المقدس 3جولائی(آئی این ایس انڈیا)اسرائیلی وزیر برائے داخلہ سیکورٹی نے فیس بک اور اس کے بانی مارک زوکربرگ پرالزام عائد کیا ہے کہ وہ اسرائیل کے خلاف اشتعال انگیز مواد کو روکنے کے لیے مطلوبہ کوششیں نہیں کررہے ہیں۔ انہوں نے مزید کہا کہ سماجی رابطے کی یہ ویب سائٹ اسرائیلی پولیس کے کام کو بربادکر رہی ہے۔اسرائیل ماضی میں بھی یہ کہہ چکا ہے کہ فیس بک ویب سائٹ کو حملوں کی حوصلہ افزائی کے واسطے استعمال کیا جا رہا ہے اور حکومت ایک قانون بنانے جارہی ہے جس کے تحت فیس بک ، یوٹیوب اورٹوئیٹر وغیرہ جیسی ویب سائٹس کو اشتعال انگیز مواد اور پوسٹس ہٹانے پر مجبور کیا جا سکے گا۔تاہم امن و امان کے امور سے متعلق چھوٹی کابینہ کے رکن جیلاد اردان کا حالیہ بیان خصوصی طور پر سخت ہے۔اردان کے مطابق زوکربرگ فیس بک کی پالیسی کے ذمہ دار ہیں۔ انہوں نے اسرائیل کے شہریوں پر زور دیا کہ وہ ہر ممکن مقام پر زوکربرگ سے اُس پلیٹ فارم کی نگرانی کا مطالبہ کریں جس کے وہ بانی ہیں اور جس کے ذریعے وہ اربوں ڈالر کما رہے ہیں۔اسرائیل میں فیس بک کے ترجمان کا کہنا ہے کہ ادارہ اسرائیلی وزیر کے بیان پر کوئی تبصرہ نہیں کرے گا۔اسرائیلی چینل 2 کے ساتھ انٹرویو میں جیلاداردان نے کہا کہ فیس بک جس نے دنیا بھر میں ایک مثبت اور حیران کن انقلاب برپا کیا ، افسوس کی بات ہے کہ آج داعش اور دہشت گردی کی لہر کے اُٹھنے کے بعد اس نے ایک خوف ناک عفریت کی شکل اختیار کرلی ہے۔انہوں نے کہا کہ یہ بات سب کو معلوم ہونا چاہیے کہ فیس بک اسرائیلی پولیس کا کام سبوتاژ کررہی ہے اس لیے کہ جب پولیس (بالخوص یہودی آبادکاروں کے حوالے سے) ان سے رابطہ کرتی ہے تو فیس بک تعان نہیں کرتی۔


Share: