ساحل آن لائن - سچائی کا آیئنہ

Header
collapse
...
Home / اسپورٹس / قومی نشان کی توہین پر فورا کارروائی کی جارہی ہے :ایم جے اکبر

قومی نشان کی توہین پر فورا کارروائی کی جارہی ہے :ایم جے اکبر

Wed, 29 Mar 2017 20:29:39  SO Admin   S.O. News Service

نئی دہلی، 29؍مارچ(ایس او نیوز/آئی این ایس انڈیا )آن لائن شاپنگ کمپنی کے ذریعہ ترنگے کی توہین پر مرکز کی جانب سے بدھ کو لوک سبھا میں واضح کیا گیا کہ قومی نشا ن کی توہین کے معاملے میں فوری طور پر کارروائی کی جاتی ہے۔حالانکہ قومی نشان کی توہین کے معاملے میں کوئی بین الاقوامی قانون نہیں ہے۔ وزیر مملکت برائے امور خارجہ ایم جے اکبر نے بدھ کو ممبر پارلیمنٹ جنک رام کے سوال کے جواب میں بتایا کہ آن لائن شاپنگ کمپنی ’امیزو ن‘ کی طرف سے گذشتہ 11؍جنوری کو ترنگے کی توہین کا معاملہ سامنے آیا تھا ،جس پر حکومت نے فوری کارروائی کی۔انہوں نے بتایا کہ اس طرح کے معاملات سے نمٹنے کے لیے کوئی بین الاقوامی قانون نہیں ہے، لیکن کمپنی نے اپنی غلطی تسلیم کر تھی اور امیزون کے ملکی سربراہ نے وزارت خارجہ کو معافی نامہ بھیجاہے ۔اکبر نے کہا کہ امیزون نے اس واقعہ کے بعد ایک سافٹ ویئر بھی بنایا ہے ،جو پہلے ہی اس طرح کے معاملات پر نظر رکھے گا ،تاکہ اس کا غلط استعمال نہ ہو۔اس ملک اور اس ایوان کا عزم ہے کہ قومی نشانوں کی توہین نہیں ہونی دی جائے گی ۔


Share: