لدھیانہ، 16؍جولائی (ایس او نیوز/آئی این ایس انڈیا )کلیسا کے ایک پادری کو یہاں بائک سوار دو حملہ آوروں نے گولی مار کر ہلاک کر دیا۔واقعہ گزشتہ رات سلیم تابری علاقے میں پیش آیا ۔پولیس نے بتایا کہ متوفی پادری کی شناخت پادری سلطان مسیح کے طور پر ہوئی ہے۔دو نقاب پوش نوجوانوں نے کل پادری کو گولی مار کر ہلاک کر دیا تھا۔انہوں نے بتایا کہ واقعہ کے وقت مسیح کلیسا کے باہر کھڑے ہو کر اپنے فون پر بات کر رہے تھے،انہیں فوری طور پر ہی ڈی ایم سی اسپتا ل لے جایا گیا، جہاں ڈاکٹروں نے انہیں مردہ قرار دے دیا۔پولیس نے بتایا کہ ان کے بیٹے راہل مسیح کا کہنا ہے کہ اس کے والد یہاں 30سال سے رہ رہیں تھے اور ان کی کسی سے کوئی دشمنی نہیں تھی،وہ سلیم تبری میں واقع ’دی ٹیمپل آف گاڈ چرچ‘کے انچارج تھے۔معاملے کی جانچ جاری ہے۔