ساحل آن لائن - سچائی کا آیئنہ

Header
collapse
...
Home / اسپورٹس / لوڑھاکمیٹی کی سفارشات پرعمل آوری :بی سی سی آئی نے کھولی تجوری ودربھ کرکٹ ایسوسی ایشن کو ملے گی20کروڑکی مالی مدد

لوڑھاکمیٹی کی سفارشات پرعمل آوری :بی سی سی آئی نے کھولی تجوری ودربھ کرکٹ ایسوسی ایشن کو ملے گی20کروڑکی مالی مدد

Sat, 08 Apr 2017 20:10:22  SO Admin   S.O. News Service

ممبئی،8اپریل(ایس او نیوز/آئی این ایس انڈیا)لوڈھا کمیٹی کی سفارشات کے تحت مہاراشٹر کے ودربھ کرکٹ ایسوسی ایشن کو سالانہ مالی امداد ملے گی۔ بی سی سی آئی میں منتظمین کا عہدہ سنبھالنے کے بعد سالانہ گرانٹ کی حقدار بننے والا وی سی اے پہلی ریاستی یونین ہے۔ یہی نہیں جن ریاستی ایسوسی ایشن نے ٹیسٹ اور ایک روزہ میچ کا اہتمام کیا ہے ان سے بھی کہا گیا ہے کہ اخراجات کی مکمل تفصیل دیں تاکہ 24 مارچ کے سپریم کورٹ کے فیصلے کے پیش نظر ان کی ادائیگی کی جا سکے۔ انتظامیہ کمیٹی نے جمع کی گئی سپریم کورٹ میں تیسری اسٹیٹس رپورٹ میں اس بات کی معلومات دی ہے۔ رپورٹ میں سی اواے نے کہا ہے کہ وی سی او نے سارے قوانین کی پیروی کی ہے اس لیے انہیں فنڈ دیا جا رہا ہے۔ اس فیصلے سے ودربھ کو تقریبا 20 کروڑ روپے ملیں گے۔ کمیٹی کا کہنا ہے کہ جیسے ہی باقی کی ریاستی یونین لوڈھا کمیٹی کی سفارشات پر عمل کریں گی انہیں بھی فنڈ دے دیا جائے گا۔ اس رپورٹ کے تحت سونپی تفصیلات کے ذریعہ سی اواے نے ایک بار پھر ظاہر کیا ہے کہ جو رکن لوڈھا کمیٹی کی سفارشات کے بعد نااہل ٹھہرائے گئے ہیں وہ نہ تو بی سی سی آئی کی کسی میٹنگ میں شامل ہو سکتے ہیں، نہ ہی کسی دوسرے پلیٹ فارم سے بورڈ کی نمائندگی کر سکتے ہیں۔ منتظمین کے رخ سے صاف ہے کہ وہ کسی قیمت پر این شری نواسن کو بین الاقوامی کرکٹ کونسل میں بورڈ کی نمائندگی کے لئے منتخب ہونے کے فیصلے سے متفق نہیں ہوں گے۔ ہم آپ کو بتا دیں کہ حیدرآباد کے ایک پانچ ستارہ ہوٹل میں سارے عہدیداروں نے سابق صدر این شری نواسن کے ساتھ ملاقات کی تھی اور 9 اپریل کو بورڈ کی اسپیشل جنرل میٹنگ میں بی سی سی آئی عہدیدار اس بابت فیصلہ لے سکتے ہیں۔


Share: