ساحل آن لائن - سچائی کا آیئنہ

Header
collapse
...
Home / خلیجی خبریں / لوک سبھا انتخابات کے لیے 2.7 لاکھ نیم فوجی،20 لاکھ ریاستی پولیس اہلکار تعینات

لوک سبھا انتخابات کے لیے 2.7 لاکھ نیم فوجی،20 لاکھ ریاستی پولیس اہلکار تعینات

Mon, 29 Apr 2019 01:35:11  SO Admin   S.O. News Service

نئی دہلی: 28 /اپریل(ایس اونیوز /آئی این ایس انڈیا) لوک سبھا انتخابات کے لئے سات مراحل میں پولنگ صحیح طریقے سے ختم کرانے کے لئے ملک میں 20 ملین سے زائد ریاستی پولیس اہلکار اور ہوم گارڈ کے ساتھ ہی نیم فوجی دستوں کے 2.7 ملین سے زائد جوان تعینات کئے گئے ہیں۔ وزارت داخلہ کے حکام نے بتایا کہ ہندوستان میں پہلی بار انتخابات کے دوران اتنی بڑی تعداد میں سیکورٹی تعینات اہلکارکئے گئے ہیں۔ وزارت کے ایک افسر نے بتایا کہ الیکشن کمیشن کی تجویز کے بعد لوک سبھا انتخابات میں نیم فوجی دستوں کی2,710کمپنیاں تعینات کی گئیں۔نیم فوجی دستوں کی ایک کمپنی میں 100 اہلکار ہوتے ہیں۔اس کے علاوہ 20 ملین سے زائد پولیس اہلکار اور ہوم گارڈ بھی پولنگ مراکز، پولنگ اہلکاروں کی گاڑیوں اور ’اسٹرانگ روم‘کی نگرانی کے لئے تعینات کئے گئے ہیں۔ ’اسٹرانگ روم‘میں ای وی ایم کو سخت سیکورٹی میں رکھا جاتا ہے۔اس سلسلے میں ایک دوسرے افسر نے بتایا کہ نیم فوجی دستوں کے زیادہ تر نوجوان مرکزی ریزرو پولیس فورس (سی آر پی ایف)، سرحدی سیکورٹی فورسز (بی ایس ایف)، مسلح سرحدی فورس (ایس ایس بی)، مرکزی صنعتی سیکورٹی فورسز (سی آئی ایس ایف) اور ریزرو بٹالین (آئی آر بی) سے لئے گئے ہیں۔لوک سبھا انتخابات کے لئے ووٹنگ 11 اپریل کو شروع ہوئی تھی اور یہ 19 اپریل کو ختم ہوگی۔ ووٹوں کی گنتی 23 مئی کو ہوگی۔


Share: