مودی سے بی جے پی کے زیراقتدارریاستوں میں شراب پرپابندی کامطالبہ
جنتادل یونائٹیڈکی رکنیت مہم شروع،صرف بہارمیں50لاکھ ممبرسازی کاہدف
پٹنہ5جون(آئی این ایس انڈیا)بہارکے وزیراعلیٰ نتیش کمار نے اتر پردیش کے متھرا میں پولیس اور غیر قانونی قبضہ کرنے والوں کے درمیان ہوئی فائرنگ کو’’سخت حیرت‘‘کا موضوع قرار دیتے ہوئے آج کہا کہ غیر قانونی قبضہ کرنے والوں کے خلاف پہلے ہی کارروائی ہونی چاہیے تھی۔ ایسی حرکت کا کوئی تصور بھی نہیں کر سکتا۔یہاں آج جے ڈی یو کے ریاستی دفتر میں اپنی پارٹی کے ملک بھر میں رکنیت مہم کا آغاز کرنے کے بعدصحافیوں سے نتیش نے متھراسانحہ پرکہاکہ ایسی حرکت کا کوئی تصور بھی نہیں کر سکتا، یہ سخت حیرت کاموضوع ہے۔اتنے دنوں سے کیسے قبضہ کرکے بیٹھے ہوئے تھے۔ان کے مطالبات سے بھی حیرت ہوتی ہے۔پہلے ہی کارروائی ہونی چاہیے تھی۔کوئی مسئلہ نہیں بڑھنے دینا چاہئے تھا۔نیتا جی سبھاش چندر بوس کے اصولوں پر چلنے کا دعویٰ کرنے والے خود مختار ہندوستان قانونی ستیہ گرہ کے ارکان نے دو سال سے جواہرباغ علاقے میں سینکڑوں کروڑ روپے کی سرکاری املاک پر قبضہ کر رکھا تھا اور جمعرات کو جب پولیس نے انہیں وہاں سے ہٹانے کی کوشش کی تو تشدد بھڑک گیاتھا۔اس کے ساتھ ہی وزیراعلیٰ نے مودی سے بی جے پی کے زیراقتدارریاستوں میں شراب پرپابندی لگانے کامطالبہ کیا۔جے ڈی یوکے قومی صدر نتیش نے اپنی پارٹی کی آج سے شروع رکنیت مہم کے بارے میں بتایا کہ اس مہم کی پارٹی رہنماؤں اور کارکنوں کی طرف سے اپنے اپنے علاقوں میں شرد یادو نے اس مہم کا آغاز کیا ہے۔اس موقع پرموجودجے ڈی یو کے ریاستی صدروششٹھ نارایا سنگھ نے بتایا کہ اس مہم کے دوران بہار میں50لاکھ ممبر بنائے جانے کا ہدف رکھا گیا ہے۔انہوں نے قومی سطح پر جے ڈی یو نے کتنے رکن بنائے جانے کا ہدف مقرر کیا ہے اس کا انکشاف نہیں کیا۔اس سے قبل وششٹھ نے نتیش کمار کو جے ڈی یو کا بنیادی ممبر بنایا اور بعد میں پارٹی کے فیصلے کے مطابق نتیش کے 25افراد کوممبربنائے جانے پران کوورکنگ کارکن کا سرٹیفکیٹ سونپاگیا۔