ساحل آن لائن - سچائی کا آیئنہ

Header
collapse
...
Home / ملکی خبریں / متھرا:مرنے والوں کی تعداد بڑھ کر 29ہوئی، سربراہ سمیت 11لاشوں کی شناخت

متھرا:مرنے والوں کی تعداد بڑھ کر 29ہوئی، سربراہ سمیت 11لاشوں کی شناخت

Mon, 06 Jun 2016 10:58:59  SO Admin   S.O. News Service

متھرا5جون(آئی این ایس انڈیا)متھرا کے جواہر باغ پر غیر قانونی قبضہ کرنے والے لوگوں سے ہوئے پولیس تصادم میں ہلاک مرنے والوں کی کل تعداداب29ہو گئی ہے جن میں دو خواتین بھی شامل ہیں۔دیر رات تک ایک زخمی شخص نے متھرا میں دم توڑ دیا تو دوسرے کی آگرہ میں موت ہو گئی۔اس طرح 2پولیس افسران کے علاوہ 27فسادیوں کی موت ہو چکی ہے۔اس کے علاوہ پولیس سے ملی معلومات کے مطابق اب تک کل11مرنے والوں کی لاشوں کی شناخت کی جا چکی ہے جن میں ستیہ گرہ نامی غیر قانونی تنظیم کے سربراہ رامورکش یادو کی لاش بھی شامل ہے۔اس کی موت خود ہی جھونپڑی میں لگائی گی آگ میں جلانے سے ہوئی بتائی جاتی ہے۔چیف ڈاکٹر ڈاکٹر مشرا نے بتایا کہ ایک نامعلوم حملہ آور کی ضلع اسپتال میں علاج کے دوران موت ہو گئی اور دوسرے کے بارے میں آگرہ کے ایس این میڈیکل کالج سے مطلع کیا گیا ہے کہ وہاں علاج کرا رہے پنکوبن دھنپت چوہان رہائشی ابرپوراعظم گڑھ کو بھی بچایا نہیں جا سکا۔سینئر پولیس سپرنٹنڈنٹ راکیش سنگھ نے آج یہاں بتایا کہ گزشتہ شام لاشوں کی شناخت کی کارروائی کے دوران متھرا میں موجود بلوائیوں کی10لاشوں کی شناخت جیل میں بند ان کے ساتھیوں نے کرلی ہے۔


Share: