ساحل آن لائن - سچائی کا آیئنہ

Header
collapse
...
Home / اسپورٹس / مدرسہ احسن القرآن ناگلوئی میں جلسہ سیرت النبی ؛ علماء ودانشوارن نے کیا اظہار خیال 

مدرسہ احسن القرآن ناگلوئی میں جلسہ سیرت النبی ؛ علماء ودانشوارن نے کیا اظہار خیال 

Mon, 27 Mar 2017 19:42:23  SO Admin   S.O. News Service

نئی دہلی،27مارچ(ایس اونیوز/آئی این ایس انڈیا)نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم کی پوری زندگی اخلاق حسنہ کی تعلیمات پر مشتمل ہے ،آپ نے اپنے دوست اور دشمن دونوں کے ساتھ اخلاق کا اعلی نمونہ پیش کیا ،اسی لئے قرآن میں کہاگیاکہ نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم اخلاق کے اعلی مراتب پر فائز تھے،لیکن افسوس کی بات ہے کہ آج مسلمانوں میں سب سے زیادہ اخلاقی انحطاط پایاجاتاہے اور کردار وکیریکٹر کے اعتبارسے یہ قوم سب سے زیادہ بدنام ہے ،ان خیالات کا ظہار گذشتہ شب ناگلوئی میں مدرسہ دارالعلوم احسن القرآن کے زیراہتمام منعقد ہونے والے جلسہ سیرت البنی میں مولانا محمد مرتضی قاسمی استاذ حدیث مدرسہ رحیمیہ مہدیان نے کیا،اس موقع پر ڈاکٹر شہا ب الدین ثاقب قاسمی سینئر سب ایڈیٹر روزنامہ انقلاب نے کہاکہ مسلمان ہر محاذ پر ناکام ہیں ،تعلیمی ،اقتصادی ،سماجی سطح پر مسلمانوں کا کہیں شمار نہیں ہوتاہے ،ہر چوتھا بھکاری مسلما ن ہے ،میڈیا کے نوے فیصد سے زائد حصے پر یہودیوں کاقبضہ ہے ،تعلیم پر اس قوم کی کوئی توجہ نہیں ہے ایسے میں ضروری ہے کہ مسلمان اپنے اندر بیداری کریں ،مولانا نسیم الحق قاسمی پرنسپل علی پبلک اسکول ناگلوئی نے اپنے پر مغز خطاب کہاکہ ہم مسلمان حکومتی عصبیت کا رونارونے کے بجائے اپنی اندر اعتما د پیدا کریں سماجی برائیوں کو دور کریں ،تعلیم پر توجہ دیں اور ہر میدان میں آگے بڑھنے کی فکر کریں ،انہوں نے کہاکہ اس وقت جو کچھ ہورہاہے اس کے لئے ہم اور ہمارے اعمال ذمہ دارہیں کیوں کہ ہمیں جن چیزوں کو حکم دیا گیا ہے ہم اس کی کھلے عام روگردانی کررہے ہیں،انہوں نے اپنی تقریر میں معروف اردو نیوزپورٹل ملت ٹائمز اور اس کی حصولیابیوں کا بھی تذکرہ کیا اور سامعین سے کہاکہ موجودہ وقت میں ملت ٹائمز قوم وملت کی صحیح ترجمانی کا فریضہ انجام دے رہاہے اس لئے آپ سبھی تازہ ترین خبریں اور حقیقت پر مبنی تجزیہ کیلئے ملت ٹائمز کا مطالعہ ضروررکریں۔
مولانا ڈاکٹر سعید الدین قاسمی رکن مجلس عاملہ جمعیۃ علماء ہند نے اپنے خطاب میں کہاکہ بچوں کو تعلیم سے آراستہ کرنا ضروری ہے اور ساتھ ہی یہ بھی ضروری ہے کہ سب سے پہلے مسلم بچوں کو اسلامی اور مذہبی تعلیم دی جائے ،ان کے ذہن ودماغ پر اسلامی آثار ونقوش ثبت کئے جائیں۔ مولانا محمد انصاری قاسمی نے اپنے خطاب میں اسوۂ رسول پر چلنے کی تلقین۔ جلسہ میں مختلف اہم دینی وسماجی شخصیات نے شرکت جن میں قاری اسعد انور ڈائریکٹر علی پبلک اسکول ،نسم اختر قاسمی سب ایڈیٹر ملت ٹائمز ،قاری عبد السمیع وغیر ہ سرفہرست ہیں ،مغرب تارات دس بجے احسن القرآن کے طلبہ نے اپنا خوبصورت پروگرام پیش کیا ،اس کے علاوہ امتحانات میں نمایاں کامیابی حاصل کرنے والے کو خصوصی اور عمومی انعامات سے نوازاگیا ،جلسہ کی صداتمولانا شہاب عالم قاسمی ممبر حج کمیٹی آف دہلی نے کی جبکہ نظامت کا فریضہ شمس تبریز قاسمی نے انجام دیا ،اخیر میں احسن القرآن کے مہتمم قاری اصغر علی نے تمام مہمانان کرام اور شرکاء کا شکریہ اداکیا اور کہاکہ اس پروگرا م کو ابتداء سے لیکر انتہاء تک پہونچانے میں قاری سہیل صاحب ،مولانا محمد علی وغیرہ کا خصوصی تعاون شامل رہا جس کیلئے ہم بیحد ممنو ن ہیں ،قبل ازیں مدرسہ کے ایک طالب علم کی تلاوت پر جلسے کا آغاز ہوا اور قاری افتخار انجم نے نعتیہ کلام پیش کیا ،مولانا شہاب عالم قاسمی کی دعاء پر جلسے کا اختتام ہوا۔


Share: