جیسلمیر، 16؍جولائی (ایس او نیوز/آئی این ایس انڈیا )مدھیہ پردیش کے وزیراعلیٰ شیو راج سنگھ چوہان نے مدھیہ پردیش میں جوانوں کے لیے ٹول ٹیکس معاف کرنے کا اعلان کیا ہے۔نجی دورے پر کل جیسلمیر آئے چوہان نے جوانوں سے ملاقات کے دوران کہا کہ اب فوجیوں کو مدھیہ پردیش میں سفر کے دوران ٹول ٹیکس نہیں دینا پڑے گا۔جوانوں نے ٹول ٹیکس کا معاملہ چوہان کے سامنے اٹھایا تھا۔
انہوں نے کہا کہ ٹول ٹیکس سے چھوٹ کا فائدہ اٹھانے کے لیے جوانوں کو اپنا شاختی کارڈ دکھانا ہوگا۔چوہان نے تنوٹ پہنچ کر تنوٹ ماتا کادرشن کیا اور ملک وریاست کی خوشحالی کی دعا کی۔ساؤتھ بی ایس ایف کے ڈی آئی جی نریش کمار 135ویں واہنی کے سمادیشٹا دلویرسنگھ اہلاوت نے وزیر اعلی کا استقبال کیا۔بی ایس ایف جوانوں نے گارڈ آف آنر دیا۔وزیر اعلی چوہان نے جوانوں سے ملاقات کرکے انہیں پھل دیا ۔اس کے بعد چوہان پیشگی سرحدی چوکی کا دورہ کرنے کے لیے ببلیان والا چوکی پہنچے،جہاں انہیں سرحد کی حفاظت کر رہے جوانوں نے پیشگی چوکیوں کے ساتھ سرحد کی صورت حال سے واقف کرایا ۔چوہان نے جوانوں سے ملاقات کر کے ان کی حوصلہ افزائی کی۔