بڑوانی،15؍جون (ایس اونیوز/آئی این ایس انڈیا )مدھیہ پردیش کے بڑوانی ضلع میں وہاٹس ایپ گروپ پر مذہبی جذبات بھڑکانے والا میسج ڈالنے والے وشو ہندو پریشد (وی ایچ پی)کے ضلع نائب صدر سنجے بھوسار کو گرفتار کر لیا گیا ہے۔سیندھوا علاقے کے پولیس سب ڈویزنل آفیسر (ایس ڈی او)سنیل جولی نے بدھ کو بتایا کہ بھوسار نے منگل کو وہاٹس ایپ کے ذریعے مذہبی جذبات بھڑکانے والا ایک پیغام جاری کیا تھا۔پولیس نے مقدمہ درج کرکے دیر رات بھوسار کو گرفتار کر لیا۔بھوسار بلواڑی گاؤں کا رہنے والا ہے ۔اس کی گرفتاری کی مخالفت میں وی ایچ پی نے بلواڑی گاؤں میں بدھ کو بازار بند کا اعلان کیا۔ایس ڈی او کے مطابق، بند کا اعلان ضرور کیا تھا لیکن بندکامیاب نہیں رہا۔