ساحل آن لائن - سچائی کا آیئنہ

Header
collapse
...
Home / خلیجی خبریں / مرکز جی ایس ٹی کو نافذ کرنے کے لیے سرمائی اجلاس قبل از وقت بلانے پر غور کر رہا ہے 

مرکز جی ایس ٹی کو نافذ کرنے کے لیے سرمائی اجلاس قبل از وقت بلانے پر غور کر رہا ہے 

Sun, 18 Sep 2016 19:52:19  SO Admin   S.O. News Service

نئی دہلی، 18؍ستمبر(ایس او نیوز ؍آئی این ایس انڈیا )اقتصادی اصلاحات کے میدان میں اہم مانے جانے والے گڈس اور سروس ٹیکس (جی ایس ٹی)کو اگلے سال یکم اپریل سے لاگو کرنے کے لیے مودی حکومت پارلیمنٹ کے سرمائی اجلاس کو وقت سے پہلے بلانے پر غور کر رہی ہے تاکہ سی جی ایس ٹی اور آئی جی ایس ٹی بلوں کو منظور کرا سکے۔اس سے نئے فروختگی ٹیکس نظام کے نافذ ہونے کی راہ ہموار ہو گی ۔پارلیمنٹ کا سرمائی اجلاس عام طور پر نومبر کے تیسرے یا چوتھے ہفتے میں بلایا جاتا ہے۔حکومت حالانکہ اس کو نومبر میں ہی پندرہ روز پہلے اور تہوار کے موسم کے بعد بلانا چاہتی ہے۔ذرائع کے مطابق، پارلیمانی امور کے وزیر اننت کمار آئندہ سیشن کو گزشتہ مانسون سیشن کی طرح کامیاب بنانے کے لیے سخت محنت کر رہے ہیں۔تاہم، انہوں نے کہا کہ اس معاملے میں ابھی حتمی فیصلہ لیا جانا باقی ہے لیکن سیشن کو وقت سے پہلے بلانے کو لے کر کام شروع کر دیا گیا ہے۔حکومت مرکزی جی ایس ٹی (سی جی ایس ٹی) اور مربوط جی ایس ٹی( آئی جی ایس ٹی)بل کو جلد سے جلد منظور کرانا چاہتی ہے تاکہ وزارت خزانہ کو جی ایس ٹی نافذ کرنے کے لیے زیادہ وقت مل سکے ۔


Share: