نئی دہلی، 4 ستمبر(ایس او نیوز ؍آئی این ایس انڈیا)مرکزی پولیس اور نیم فوجی فورسز نے آخر کار نوآبادیاتی دور کی ایک وراثت چھوڑتے ہوئے اپنی وردیوں سے سیم براؤن بیلٹ ہٹا دی ہے۔سیم براؤن بیلٹ چمڑے کی ایک بیلٹ ہے جس میں پٹے لگے ہوتے ہیں، یہ بیلٹ افسر پروگرام یا مارشل پروگراموں کے دوران دائیں کندھے کے اوپر سے پیٹ تک لگاتے ہیں۔بیلٹ کا نام برطانوی فوج کے افسر سیم براؤن کے نام پررکھاگیا۔براؤن 19ویں صدی میں ہندوستان میں تعینات کئے گئے تھے۔انڈین پولیس سروس(وردی)قانون،1954کے تحت مرکزی مسلح پولیس فورس(سی اے پی ایف)حکام کے لئے لائے گئے تھے۔مسلح افواج اور بہت سے مرکزی مسلح فورسز(سی اے پی ایف)نے ان سالوں میں آہستہ آہستہ ان کا استعمال ختم کر دیا۔1.47لاکھ اہلکاروں والی سی آئی ایس ایف وردی سے اسے ختم کرنے والی آخری فورس ہے۔فورس نے حال ہی میں ایک سکرلر جاری کرتے ہوئے کہاکہ حکام کی طرف سے سیم براؤن بیلٹ کے استعمال کو لے کر تفصیل سے جانچ پڑتال کی گئی۔ایسا سمجھا گیا کہ مسلح فورسز اور دوسرے سی اے پی ایف نے پہلے ہی کراس بیلٹ کا استعمال بند کر دیا تھا۔سکرلر کے مطابق اسے دیکھتے ہوئے سینٹرل انڈسٹریل سیفٹی فورس(سی آئی ایس ایف)حکام کی طرف سے سیم براؤن بیلٹ لگانے کو فوری طور پر ختم کرنے کا فیصلہ کیا گیا۔تاہم ان میں وہ افسر شامل نہیں ہوں گے جنہیں تقریب کے موقعوں پر تلوار پکڑنا ہوتا ہے۔