ساحل آن لائن - سچائی کا آیئنہ

Header
collapse
...
Home / عالمی خبریں / مرکزی وزراء نے ملک کے دیگر حصوں میں بی ایچ یو کے کیمپس کی حمایت کی

مرکزی وزراء نے ملک کے دیگر حصوں میں بی ایچ یو کے کیمپس کی حمایت کی

Sun, 25 Dec 2016 21:38:06  SO Admin   S.O. News Service

نئی دہلی، 25/دسمبر(ایس او نیوز/آئی این ایس انڈیا)دو مرکزی وزراء نے آج کہا کہ ملک کے دیگر حصوں میں بھی بنارس ہندو یونیورسٹی کے کیمپس قائم کئے جانے چاہیے کیونکہ یہ ادارہ قوم کی تعمیر میں اہم کردار ادا کر رہا ہے۔یونیورسٹی کے بانی مدن موہن مالویہ کی جینتی پر یہاں ایک پروگرام میں پارلیمانی امور کے وزیر اننت کمار نے آج کہا کہ بنارس ہندو یونیورسٹی(بی ایچ یو)ایک اہم ادارہ ہے، جس نے اپنے قیام کے بعد سے ہی ملک کی ترقی میں اہم کردار ادا کیا ہے۔کمار نے کہاکہ بی ایچ یونے ماہرین تعلیم کے لیے سبھی علاقوں میں معیار طے کیا ہے، اس نے ملک کے تعلیمی ماحول کی بنیاد رکھی، اس کے لیے یونیورسٹی اور اس کے بانی آنجہانی مدن موہن مالویہ کو لمبے عرصے تک یاد رکھا جائے گا۔انہوں نے مشورہ دیا کہ مشن کو مالویہ کے خیالات کو ڈیجیٹل شکل دینا چاہیے۔مہامنا مالویہ مشن نے پروگرام کا انعقاد کیا تھا۔پارلیمانی امور کے وزیر مملکت ایس ایس اہلوالیہ نے کہاکہ بی ایچ یو علم اور اقدار کی کان رہا ہے، جو اپنے طلباء کو ایک مضبوط شخصیت کے طور پر تبدیل کرتا ہے اور ملک بھر میں اس یونیورسٹی کے اور مراکز ہونے چاہیے۔اہلوالیہ نے مالویہ مشن کے ارکان اور بی ایچ یو کے سابق طلبا ء سے اس سمت میں کام کرنے کی اپیل کی اور ساتھ ہی اس بات کو یقینی بنانے کی اپیل کی کہ ہر زون میں بی ایچ یو کا ایک مرکز ہو۔
 


Share: