ساحل آن لائن - سچائی کا آیئنہ

Header
collapse
...
Home / اسپورٹس / مسلمانوں میں خوف پیدا کرنے کوشش بند کیا جائے۔ آل انڈیا امامس کونسل

مسلمانوں میں خوف پیدا کرنے کوشش بند کیا جائے۔ آل انڈیا امامس کونسل

Mon, 10 Apr 2017 12:09:43  SO Admin   S.O. News Service

نئی دہلی ،9؍اپریل (ایس او نیوز/آئی این ایس انڈیا )موجودہ حالات میں فسطائی طاقتیں اقتدار مل جانے کی وجہ سے من مانی کرنے میں بے لگام ہوتی جا رہی ہیں۔ آئے دن مظالم ڈھانے کی داستان رونما ہو رہی ہے اور فسطائی طاقتیں حکومت کے نشے میں جنونیت کی حد کو بھی پار کر چکی ہیں۔ مسلمانوں کے پرسنل میں دخل اندازی، گؤ رکشکوں کا ظلم و زیادتی اور بابری مسجد جیسی قومی اور ملکی مدعے کو انفرادی اور سطحی معاملہ بنانے کی سازش ہر ہندستانی جانتا ہے۔ اور ان سب کو بزورِ اقتدار منانے کے لیے خوف کا ماحول پیدا کیا جا رہا ہے۔ ظالموں کو یاد رکھنا چاہیے کہ مسلمان اللہ کے علاوہ کسی سے نہیں ڈرتا ہے ۔ اس لیے مسلمانوں کو ڈرانے اورعوام کو آپس میں لڑانے کی سیاست بند کیا جائے۔ ان باتوں کا اظہار آل انڈیا امامس کونسل راجستھانکی ریاستی جنرل کونسل سے خطاب کرتے ہوے کونسل کے قومی جنرل سکریٹری مفتی حنیف احرار سوپولوی نے کیا ۔ انھوں نے کہا کہ حکومت اور بھگوا دہشت گرد عوام بالخصوص دلتوں، آدی واسیوں اور مسلمانوں میں خوف پیدا کرنے اور ان کو آپس میں لڑانے کی سیاست بند کرے۔ اور ملک میں وندے ماترم کا مسئلہ ہو، یا مذہبی آزادی کا ، حقوق کی بات ہو یا بابری مسجد کو اس کی اپنی جگہ پر تعمیر کا، سارے مسائل کا حل انصاف کے ساتھ عدالتوں کے ذریعہ ہونا چاہیے۔ مسلمانوں کوانصاف انتظار ہے؛ کیوں کہ ظالم خواہ کتنا بڑا ہی کیوں نہ ہو زیادہ دنوں تک ظلم کی حکومت باقی نہیں رہتی۔ جس طرح ہرتاریکی کے بعد ایک اُجالا ہوتا ہے اسی طرح ہر ناانصافی کے بعد انصاف ضرور جنم لیتا ہے۔ 


Share: