ساحل آن لائن - سچائی کا آیئنہ

Header
collapse
...
Home / خلیجی خبریں / ملائم کی نرم مزاجی کا ناجائز فائدہ اٹھاتے ہیں کچھ لوگ:رام گوپال

ملائم کی نرم مزاجی کا ناجائز فائدہ اٹھاتے ہیں کچھ لوگ:رام گوپال

Thu, 15 Sep 2016 20:02:09  SO Admin   S.O. News Service

لکھنؤ، 15؍ستمبر(ایس اونیوز/آئی این ایس انڈیا )سماج وادی پارٹی کے پارٹی قومی جنرل سکریٹری رام گوپال یادو نے سماج وادی پارٹی کے راجیہ سبھا رکن امر سنگھ کا نام لیے بغیر ان پر مفادپرست ہونے کا الزام لگاتے ہوئے آج کہا کہ سماج وادی پارٹی سے ذرہ برابر بھی لگاؤ نہ رکھنے والے کچھ لوگ پارٹی سربراہ ملائم سنگھ یادو کی نرمی کا ناجائز فائدہ اٹھاتے ہیں۔رام گوپال نے نامہ نگاروں سے بات چیت میں کہا کہ کل وزیر اعلی نے موجودہ حالات کے لیے بیرونی شخص کو ذمہ دار ٹھہرایا تھا۔ان کا کیا مطلب تھا، یہ تو اکھلیش ہی بتا سکیں گے، لیکن اتنا ضرور ہے کہ کچھ ایسے لوگ جنہیں پارٹی سے کوئی لگاؤ نہیں ہے، وہ نیتا جی کی نرمی کا ناجائز فائدہ اٹھاتے ہیں۔انہوں نے کسی کا نام لیے بغیر کہاکہ ایسے لوگ، جن کو پارٹی سے کوئی لگاؤ نہیں ہے، وہ نیتا جی کی نرمی کا فائدہ اٹھا کر پارٹی کو نقصان پہنچاتے ہیں۔وہ ایس پی کو کنویں میں لے جانا چاہتے ہیں۔ایک صاحب نے نیتا جی کی نرمی کا فائدہ اٹھاکرشیوپال یادو کوپارٹی کی اترپردیش یونٹ کا انچارج بنایا تھا جبکہ سماج وادی پارٹی کے آئین میں انچارج کے عہدہ کی کوئی دفعہ نہیں ہے۔یہ پوچھے جانے پر کہ کیا ان صاحب کا نام امر سنگھ ہیں، انہوں نے کہاکہ سارے پارٹی کارکنوں کا یہی تاثر ہے۔وہ(امر)ہر بار کہتے ہیں کہ وہ ملائم و ادی ہیں ، سماجوادی نہیں، جب کوئی سماج وادی ہی نہیں ہے، تو کس بات کا ملائم و ادی۔ان کی یہی سوچ ہے کہ پارٹی جائے بھاڑ میں، ان کا کام بنے، دیکھئے، کس طرح وقت پر انہوں نے بات کا بتنگڑ بنا دیا۔کچھ دیر کے لیے چیزیں بھڑکی، لیکن جلد ہی ٹھیک ہو جائے گا۔ایس پی کا تھینک ٹینک کہے جانے والے رام گوپال نے کہا کہ ایسے لوگوں کی نشاندہی کی جانی چاہیے اور نیتا جی کو اس پر سوچنا چاہیے۔


Share: