ساحل آن لائن - سچائی کا آیئنہ

Header
collapse
...
Home / اسپورٹس / ممبر اسمبلی انجینئر راشد نے سری نگر میں دھرنا دیا ،مودی کے خلاف نعرے بازی 

ممبر اسمبلی انجینئر راشد نے سری نگر میں دھرنا دیا ،مودی کے خلاف نعرے بازی 

Sun, 02 Apr 2017 20:12:07  SO Admin   S.O. News Service

سری نگر ،2 ؍اپریل(ایس او نیوز/آئی این ایس انڈیا )آزادممبراسمبلی انجینئرشیخ عبدالراشدنے مسئلہ کشمیرکے حل کے لیے مرکز سے ٹھوس اقدامات کرنے کا مطالبہ کرتے ہوئے اپنے سینکڑوں حامیوں کے ساتھ آج یہاں دھرنا دیا۔راشد اپنی عوامی اتحاد پارٹی(اے آئی پی )کے حامیوں کے ساتھ پریس انکلیوکے قریب جمع ہوئے اور وزیر اعظم نریندرمودی کے خلاف نعرے بازی کی، جو ریاست کا دورہ کر رہے ہیں، بعد میں وہ پرسکون طریقہ سے وہاں سے ہٹ گئے۔واضح رہے کہ وزیر اعظم مودی آج ملک کی سب سے طویل سرنگ کا افتتاح کرنے کے لیے جموں کے دورے پر ہیں، اس سرنگ سے جموں اور سری نگر کے درمیان کی مسافت 31کلومیٹر کم ہو جائے گی ۔شمالی کشمیر کے لنگیٹ اسمبلی حلقہ کی نمائندگی کرنے والے شیخ راشد نے صحافیوں سے بات چیت میں کہا کہ آج کا مظاہرہ وزیر اعظم کو صرف یہ بتانے کے لیے تھا کہ مسئلہ کشمیر کا حل اقتصادی پیکیج نہیں ہے۔انہوں نے کہاکہ آپ اس سرنگ کی تعمیرکواتنابڑھاچڑھا کر بتا رہے ہیں جیسے آپ نے کشمیریوں پر کوئی بڑا احسان کر دیا ہو، محض 10-20کلومیٹر کی دوری کم کرنے سے کوئی فرق نہیں آئے گا۔رکن اسمبلی نے کہاکہ ہم صرف ایک پیکیج چاہتے ہیں وہ ہے کشمیر تنازعہ کا حل۔


Share: