ساحل آن لائن - سچائی کا آیئنہ

Header
collapse
...
Home / خلیجی خبریں / مودی کوپکوڑے بیچنے کے مشورے دینے پربی جے پی چراغ پا

مودی کوپکوڑے بیچنے کے مشورے دینے پربی جے پی چراغ پا

Sat, 13 Apr 2019 22:40:51  SO Admin   S.O. News Service

نئی دہلی:13 /اپریل(ایس اونیوز /آئی این ایس انڈیا) وزیر اعظم نریندر مودی پر اے آئی یوڈی ایف چیف بدرالدین اجمل کے بیان پر بی جے پی نے جوابی حملہ کیا ہے۔بی جے پی نے کہا ہے کہ ایسے لوگ بیان بازی کرکے ملک میں دراندازی کو فروغ دینا چاہتے ہیں۔بی جے پی نے کہا ہے کہ بدرالدین اجمل ایسے لوگوں کے ساتھ کھڑے ہیں جو غیر قانونی طریقے سے ہندوستان میں گھس کر دراندازی کر چکے ہیں۔بی جے پی کے قومی ترجمان نلن کوہلی نے بدرالدین اجمل پر زور دار حملہ بولا اور کہاکہ اجمل اور ان کی پارٹی کو لے کر یہ واضح ہے کہ وہ ان لوگوں کے مفادات میں کھڑے ہیں، جو اپنے ملک کے مفرور ہیں اور ہندوستان میں غیر قانونی طور پر دراندازی کر چکے ہیں۔انہوں نے کہاکہ مودی جی کی سرکار اور بی جے پی یہ واضح کر چکی کہ مفرور کو باہر نکالیں۔نلن کوہلی نے مزید کہاکہ آسام کے اپنے لوگ چاہے ہندو ہوں یا مسلمان، ہم ان کو ان کا حق دلانا چاہتے ہیں۔ پی ایم مودی پر بیان کا ذکر کرتے ہوئے انہوں نے کہاکہ اس بیان سے بدرالدین اجمل گھبرا رہے ہیں کہ ملک میں مودی حکومت آ رہی ہے۔بدرالدین چاہتے ہیں کہ ملک میں دراندازی ہو اور مضبوط حکومت نہیں مجبور حکومت مرکز میں آئے۔بدرالدین اجمل نے کہا تھاکہ مودی مخالف جتنے بھی اتحاد ہیں اس میں ہم بھی ہیں،وہ سب مل کر مودی جی کو ملک سے باہر نکالیں گے،مودی جی جاکر کہیں چائے کی دکان چلائیں گے یا پھر پکوڑے بھی فروخت کرسکتے ہیں۔بتا دیں کہ وزیر اعظم نریندر مودی اور بی جے پی صدر امت شاہ نے آسام اور مغربی بنگال میں انتخابی مہم کے دوران متنازعہ شہریت (ترمیمی) بل اور قومی شہری رجسٹر (این آرسی) کا مسئلہ اٹھایا ہے۔پی ایم مودی نے کہا ہے کہ پارٹی شہریت (ترمیمی) بل منظور کرنے کے لیے پرعزم ہے۔وہیں، امت شاہ نے کہا کہ ان کی پارٹی کی حکومت اگر دوبارہ بنی تو وہ جموں و کشمیر کو خصوصی درجہ دینے والے آئین کے آرٹیکل 370 کو منسوخ کرے گی اور ملک بھر میں قومی شہری رجسٹر (این آرسی) کا نظام نافذ کرے گی۔


Share: