نئی دہلی، 25 مارچ(ایس او نیوز/آئی این ایس انڈیا)وزیراعظم نریندر مودی اتوار کو ملک کے عوام سے من کی بات کریں گے۔ مودی نے ٹوئٹر پر پیغام جاری کر کے بتایاکہ اتوار26مارچ کو صبح 11 بجے ملک کے عوام کو من کی بات پروگرام میں خطاب کریں گے۔ اس کا براہ راست نشر اس بارنریندرمودی موبائل ایپلی کیشنزپربھی ہوگا۔من کی بات کے ذریعے پی ایم مودی ملک کے عوام کے نام ہر ماہ پیغام دیتے ہیں۔ قابل ذکرہے کہ من کی بات ایک پروگرام ہے جس کے ذریعے بھارت کے وزیر اعظم نریندر مودی ہندوستان کے شہریوں سے خطاب کرتے ہیں۔ اس پروگرام کی پہلی نشریات 3 اکتوبر 2014 کوکی گئی تھی۔