ساحل آن لائن - سچائی کا آیئنہ

Header
collapse
...
Home / عالمی خبریں / نوٹ بندی کے بعد مدھیہ پردیش اور چھتیس گڑھ میں 400لوگوں کے اکاؤنٹس میں ہوئے 1-1 کروڑ روپے جمع: انکم ٹیکس محکمہ

نوٹ بندی کے بعد مدھیہ پردیش اور چھتیس گڑھ میں 400لوگوں کے اکاؤنٹس میں ہوئے 1-1 کروڑ روپے جمع: انکم ٹیکس محکمہ

Thu, 22 Dec 2016 21:52:49  SO Admin   S.O. News Service

بھوپال،22دسمبر(ایس او نیوز/آئی این ایس انڈیا)محکمہ انکم ٹیکس نے آج بتایا کہ نوٹ بندی کے بعد مدھیہ پردیش اور چھتیس گڑھ میں 400لوگوں نے اپنے اکاؤنٹس میں ایک ایک کروڑ روپے یا اس سے زیادہ روپے جمع کئے ہیں۔مدھیہ پردیش اور چھتیس گڑھ کے وزیر اہم انکم ٹیکس کمشنر ابرار احمد نے یہاں نامہ نگاروں کو بتایا کہ نوٹ بندی کے بعد 400لوگوں نے اپنے اکاؤنٹس میں مدھیہ پردیش اور چھتیس گڑھ میں ایک ایک کروڑ روپے یا اس سے زیادہ روپے جمع کئے ہیں۔ان میں سے کچھ اکاؤنٹس میں تو چار کروڑ سے پانچ کروڑ روپے تک جمع ہوئے ہیں۔انہوں نے کہا کہ ان میں سے کچھ لوگوں کو نوٹس جاری کر دیا گیا ہے جبکہ باقی بچے ہوئے لوگوں کو جلد ہی نوٹس دینے جا رہے ہیں۔
جب ان سے سوال کیا گیا کہ کیا ان میں سیاسی بھی ہو سکتے ہیں؟ تو اس پر احمد نے اس کا انکار نہیں کیا۔انہوں نے کہا کہ ہو بھی سکتاہے۔انہوں نے فورا کہا کہ تحقیقات جاری ہے، اس لئے اس پر زیادہ کہنا مناسب نہیں ہے۔انکم ٹیکس محکمہ کی طرف سے دو دن پہلے مقامی بی جے پی لیڈر سشیل واسوانی کے گھر اور ان کے مختلف کاروباری تنصیبات پر یہاں مارے گئے چھاپے  کے بارے میں پوچھنے پر احمد نے بتایا کہ اس معاملے کی جانچ چل رہی ہے، اس لیے اس پررائے ظاہر کرنا ٹھیک نہیں ہے،شاید کل تک اس کی مکمل تحقیقات ہو جائے گی اور اس کے بعد اس چھاپے کے بارے میں آپ کو تفصیلی معلومات دے دی جائے گی۔جب ان سے سوال کیا گیا کہ کیا انکم ٹیکس محکمہ مرکز اور مدھیہ پردیش میں بی جے پی کی حکومت ہونے سے چھاپے کے بارے میں بتانے سے کترا رہی ہے؟ اس پر انہوں نے کہا کہ ہم(انکم ٹیکس)مرکز اور ریاستی حکومت کے دباؤ میں نہیں ہیں۔
 


Share: