دھرم شالہ،24دسمبر(ایس او نیوز/آئی این ایس انڈیا) نوٹ بندی کے معاملے پر وزیر اعظم نریندر مودی پرشدید حملہ کرتے ہوئے راہل گاندھی نے آج ان پر ملک کو امیر وغریب کے درمیان بانٹنے کا الزام لگایا اور اس اقدام کو کسانوں اور مزدوروں پربمباری قرار دیا۔کانگریس نائب صدر نے یہاں ایک جلسہ عام سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ وزیر اعظم نے اپنے نوٹ بندی کے فیصلے سے ہماچل پردیش کی ٹوپی اتار دی ہے کیونکہ اس اقدام نے ریاست کی باغبانی، زراعت اورسیاحتی شعبوں پر شدید حملہ کیا ہے۔انہوں نے کہاکہ ہماچل پردیش کے بہادر فوجیوں نے جب نشانہ بنایا لیکن مودی جی نے نیا ڈرامہ کرنے کا سوچا۔انہوں نے کہاکہ ایک طرف بہادروں نے اپنا خون اور زندگی کو وقف کر دیا لیکن یہاں انہوں نے کالے دھن اور بدعنوانی کے نام پرسرجیکل اسٹرائیک کیا۔مودی جی، یہ کالے دھن اور بدعنوانی پر نشانہ حملہ نہیں ہے۔یہ غریب کسانوں اورمزدوروں پربمباری اور اقتصادی بم برسایاہے۔مودی پرملک کو امیر اور غریب کے درمیان بانٹنے کا الزام لگاتے ہوئے گاندھی نے کہاکہ مودی جی آپ نے ہندوستان کو دو حصوں میں تقسیم کرنے کی کوشش کی۔انہوں نے کہاکہ ایک طرف50خاندانوں والے ایک فیصد امیر لوگ ہیں جن کے پاس ذاتی ہوائی جہاز، بڑی بڑی عمارتیں اوردوسری طرف بھارت کے 99فیصد ایماندار لوگ،کسان، مزدور اور متوسط طبقے جنہوں نے اپنے خون پسینے سے اس ملک کی تعمیرکی۔آپ نے ملک کے لوگوں کو بانٹنے کی کوشش کی۔راہل گاندھی نے کہا کہ دوسری جنگ عظیم میں 25منٹ میں بمباری کرنے کانیاطریقہ ڈھونڈا گیا اور ہیروشیما بمباری کے مقابلے میں ٹوکیو بمباری میں زیادہ لوگ مارے گئے۔کانگریس نائب صدرنے کہاکہ اسی طرح مودی جی نے غریبوں،کسانوں اور مزدوروں پربمباری کی۔آپ نے ہندوستان کی نقد معیشت پر بمباری کی ہے۔94فیصد کالے دھن پرنہیں، جہاں یہ کیا جانا تھا۔ان لوگوں کو ایک فیصد لوگوں پر نہیں، جن کے پاس کالا دھن ہے بلکہ ملک کے99فیصد غریب لوگوں پرہماچل پردیش کی روایتی ٹوپی دکھاتے ہوئے گاندھی نے مودی پراسے نیچا دکھانے کے اور برباد کرنے کا الزام لگایا۔انہوں نے کہاکہ مودی جی، آپ نے نوٹ بندی کے ذریعہ باغبانی، زراعت اور سیاحت پر حملہ کے ذریعہ ٹوپی اتار دی۔نوٹ بندی نے باغبانی، زراعت اور سیاحت کو بڑا دھکا پہنچایا ہے۔آپ نے ہماچل پردیش کے ایماندار کسانوں کے کھیت جلا ددیئے اورآپ نے یہ صرف مسکراتے ہوئے کیا۔انہوں نے عوامی جم غفیرسے کہاکہ یہ نوٹ بندی آپ سب کے خلاف ہے۔ڈھائی سالوں میں مودی حکومت نے ملک کے غریبوں پر حملہ کیاہے۔اس ریلی سے راہل گاندھی کے علاوہ ہماچل پردیش کے وزیراعلیٰ ویربھدر سنگھ اور ریاست کے دیگر رہنماؤں نے خطاب کیا۔سال 2017کے آخری نصف میں ریاست میں اسمبلی انتخابات ہیں۔