نئی دہلی، 20دسمبر(ایس او نیوز/ آئی این ایس انڈیا) مرکزی حکومت کے ملازمین جنہیں لوک پال ایکٹ کے تحت 31دسمبر تک اپنی جائیداد اور واجبات کا اعلان کرنا تھا، انہیں فی الحال اس کا اعلان کرنے کی ضرورت نہیں ہے کیونکہ حکومت نئے قوانین کو حتمی شکل دے رہی ہے۔کوئی بھی تاریخ بتائے بغیر ایک دفتر یادداشت میں کہا گیا ہے کہ قوانین کو آنے والے وقت میں مطلع کیا جائے گا جس میں آنے والے وقت میں لوک پال ایکٹ کی نظر ثانی دفعات کے تحت اثاثوں اور واجبات کو دائر کرنے کے لئے فارم، طریقوں اور وقت کی حد کے بتائی جائے گی۔اس سال جولائی میں مرکزی حکومت کے ملازمین سے کہا گیا تھا کہ وہ لوک پال اور لوک آیکت ایکٹ کی دفعہ 44کے تحت 31دسمبر تک اپنی جائیداد اور واجبات کا اعلان کریں۔اس کے علاوہ عوامی کارکنان کو یہ بھی ہدایت کی تھی کہ وہ 31مارچ 2015یا اس سال 31دسمبر تک اپنی جائیداد اور واجبات کے سالانہ ریٹرن کا اعلان کریں۔اب دفتر یادداشت میں مرکز نے صاف طور پر کہا ہے کہ فی الحال املاک اور واجبات کا اعلان دائر کرنے کی کوئی ضرورت نہیں ہے۔