ساحل آن لائن - سچائی کا آیئنہ

Header
collapse
...
Home / خلیجی خبریں / وائس ایڈمرل بمل ورما نے اپنی درخواست لی واپس، حکومت سے کریں گے اپیل

وائس ایڈمرل بمل ورما نے اپنی درخواست لی واپس، حکومت سے کریں گے اپیل

Wed, 10 Apr 2019 00:35:25  SO Admin   S.O. News Service

نئی دہلی :9 /اپریل(ایس اونیوز /آئی این ایس انڈیا) وائس ایڈمرل بمل ورما نے اگلے بحریہ سربراہ کے طور پر وائس ایڈمرل کرم بیر سنگھ کی تقرری کو چیلنج کرنے والی اپنی درخواست کو واپس لے لیا ہے۔ انہوں نے یہ فیصلہ ایک فوجی ٹربیونل کے مشورہ کے بعد لیا ہے۔ انڈمان نکوبار کمان کے کمانڈر ان چیف ورما نے پیر کو سیکورٹی فورسز ٹریبونل کا دروازہ کھٹکھٹایا تھا اور پوچھا تھا کہ سب سے سینئر ہونے کے بعد بھی اگلے بحریہ سربراہ کے لئے ان کے نام پر غور کیوں نہیں کیا گیا۔ ذرائع کے مطابق اے ایف ٹی نے ورما سے کہا کہ انہیں اپنی شکایات کو داخلی معاملات کے ذریعہ حل کر لینا چاہئے جس کے بعد انہوں نے اپنی درخواست واپس لے لی۔ اے ایف ٹی نے کہا کہ اگر وہ داخلی اقدامات سے مطمئن نہیں ہوتے ہیں تو پھر ٹربیونل میں آ سکتے ہیں۔ ورما نے پیر کو یہاں اے ایف ٹی میں اپنی درخواست میں جاننا چاہا تھا کہ حکومت نے ان کی سنیارٹی کو نظر انداز کیوں کی اور وائس ایڈمرل کرم بیر سنگھ کو اگلا بحریہ سربراہ کیوں مقرر کیا ہے۔ حکومت نے گزشتہ ماہ سنگھ کو اگلا بحریہ سربراہ بنایا تھا. وہ ایڈمرل سنیل لامبا کی جگہ لیں گے جو 30 مئی کو ریٹائر ہوں گے۔ حکومت نے میرٹ کی بنیاد پر منتخب کیا ہے اور سب سے سینئر افسر کو عہدے پر مقرر کرنے کی روایت کی پیروی نہیں کی ہے۔


Share: