ساحل آن لائن - سچائی کا آیئنہ

Header
collapse
...
Home / اسپورٹس / وقار یونس بولے،30اوورکا ہو خواتین ورلڈ کپ، ایان ہلی کی بھتیجی نے لتاڑا

وقار یونس بولے،30اوورکا ہو خواتین ورلڈ کپ، ایان ہلی کی بھتیجی نے لتاڑا

Wed, 05 Jul 2017 19:48:56  SO Admin   S.O. News Service

اسلام آباد ،5جولائی(ایس او نیوز/آئی این ایس انڈیا)ان دنوں خواتین کرکٹ ورلڈ کپ چل رہا ہے، جس کی چاروں طرف بحث ہے لیکن پاکستان کے سابق اسٹار وقار یونس نے کچھ ایسا بیان دیا جس سے ہنگامہ مچ گیا۔وقار نے ٹویٹ کرکے کہا کہ خواتین کرکٹ ورلڈ کپ کو 30اوور کا کر دینا چاہئے، 50اوور کا کھیل کافی بڑا ہو جاتا ہے،یونس کے اس ٹویٹ کے بعد سوشلمیڈیا پر خوب تنقید کی گئی۔
وقار یونس کے اس ٹویٹ کا جواب دیا سابق آسٹریلوی اسٹار ایان ہلی کی بھتیجی اور آسٹریلوی کھلاڑی یلسا ہلی نے، انہوں نے ٹوئٹ کرکے لکھا کہ شاید یہی وجہ ہے کہ پاکستان کی خواتین کی ٹیم نے اپنا پہلا ون ڈے 1997میں کھیلا تھا، مطلب ہندوستان کے 20سال بعد۔خواتین 2009سے اسی طرح سے ورلڈ کپ کھیل رہی ہیں، پاکستان اگرچہ آسٹریلیا ؍نیوزی لینڈ ؍ہندوستان ؍انگلینڈ کی طرح 50اوور کے کھیل میں مضبوط نہ ہو لیکن انہیں حمایت ملے تو اچھا کر سکتی ہیں۔جس کے بعد وقار نے اپنا دفاع کرنے کی کوشش کی اور رپلائی کیا، انہوں نے لکھا کہ کم اوور کا مطلب زیادہ پیس، زیادہ ناظرین اور مزید مہم جوئی،میں خواتین کی عزت کرتا ہوں۔آپ کو بتا دیں کہ انگلینڈ میں حال ہی میں چیمپئنز ٹرافی ختم ہونے کے بعد خواتین ورلڈ کپ کی شروعات ہوئی ہے،ہندوستان نے پاکستان کی ٹیم کو کافی بری طرح سے شکست دی ہے۔


Share: