نئی دہلی،4اپریل(ایس او نیوز/آئی این ایس انڈیا) ٹی بی (تپ دق) مفت ہندوستان مہم کے تحت بالی ووڈاسٹارس اور ممبران پارلیمنٹ کے درمیان ایک کرکٹ میچ کھیلا جائے گا۔اداکار سنیل شیٹی، سہیل خان، جمی شیر گل، سونو سود اور دیگر اداکار سماجی مقصد سے دھرم شالہ میں پارلیمنٹ ارکان کے ساتھ یہ کرکٹ میچ کھیلیں گے۔ ممبئی ہیروز اور پارلیمنٹ ارکان الیون کے درمیان یہ ٹی 20 میچ ہوگا۔ اس میں اداکار بابی دیول بالی ووڈ اسٹارس کی ٹیم کی قیادت کریں گے۔ بی سی سی آئی کے سابق صدر انوراگ ٹھاکر ممبران پارلیمنٹ کی ٹیم کے کپتان ہوں گے۔
ٹی بی مفت ہندوستان کانفرنس اور ہندوستان بمقابلہ ٹی بی کرکٹ ٹورنامنٹ ہندوستان کو ٹی بی سے پاک بنانے کو فروغ دینے کی منصوبہ بندی کے تحت کھیلا جا رہا ہے۔ اس کا مقصد اعلی سرکاری حکام اور ارکان پارلیمنٹ کے ساتھ فلمی شخصیات کو لا کر اسٹیک ہولڈرز اور شائقین کے درمیان ٹی بی کے سلسلے میں بیداری پھیلانا ہے، جس سے سال 2025 تک ہندوستان سے اس بیماری کو ختم کیا جا سکے۔ یہ پروگرام ٹی بی بڑھنے کو کنٹرول کرنے کی کوششوں پر حکمت عملی بنائے جانے کے سلسلے میں تجاویز دینے کے لئے ٹی بی ماہرین، مریضوں، ڈاکٹروں اور سرکاری نمائندوں کو ایک پلیٹ فارم فراہم کرے گا۔ کانفرنس میں مرکزی صحت اور خاندانی بہبود کے وزیر جے پی نڈڈا، پارلیمنٹ رکن منوج تیواری، راجیو شکلا، بابل سپریو، نشی کانت دوبے اور دیگر ہستیاں بھا حصہ لیں گی۔