ساحل آن لائن - سچائی کا آیئنہ

Header
collapse
...
Home / ملکی خبریں / ٹیم انڈیا کے نومنتخب کوچ کمبلے نے بہتر کارکردگی کے لیے اپنا یا بڈی سسٹم 

ٹیم انڈیا کے نومنتخب کوچ کمبلے نے بہتر کارکردگی کے لیے اپنا یا بڈی سسٹم 

Sun, 03 Jul 2016 18:34:55  SO Admin   S.O. News Service

نئی دہلی،3؍تین جولائی (ایس اونیوز/ آئی این ایس انڈیا )ٹیم انڈیا کے نومنتخب کوچ نے آتے ہی ٹیم کے کھلاڑیوں کے ساتھ نیا نیا تجربہ کرنا شروع کر دیا ہے تاکہ وہ کھلاڑیوں کے کھیل میں بہتری لا سکے ۔انہیں اقدامات میں سے ایک ہے بڈی سسٹم۔اس سسٹم میں کھلاڑی پارٹنر کی حیثیت سے کام کریں گے۔جیسے اسٹیورٹ بنی کے پارٹنر ہیں روہت شرما، وہیں چتیشور پجارا کو امت مشرا کے ساتھ رکھا گیاہے ۔ایسا کرنے کے پیچھے کوچ کمبلے کا مقصد کھلاڑیوں کو ایک دوسرے کو جاننے کا موقع دے کر ان کے کھیل میں بہتری لانا ہے۔ایسے میں کھلاڑی ایک دوسرے کی خامیوں کو بھی پرکھیں گے اور کھیل کو بہتر بنانے کے لیے مشورہ دیں گے۔ویسے کمبلے پہلے کوچ نہیں ہیں جو اس بڈی سسٹم ٹیم میں لائے ہیں ۔ان سے پہلے جان رائٹ بھی اپنی مدت کارکے دوران ایسا طریقہ اختیار کر چکے ہیں۔دراصل بنگلور میں چل رہے کیمپ کے دوران انل کمبلے نے کھلاڑیوں کو خصوصی ہدایت دی ہے کہ ہر کھلاڑی کو ایک دوسرے کی کھل کر مدد کرنی ہوگی اورانہیں اپنے کھیل کو بہتر بنانے کے ساتھ ساتھ ٹیم کی سطح کو بھی بہتر بنانا ہوگا۔اب کھیل میں کتنی بہتری آتی ہے یہ تو ابھی معلوم نہیں، لیکن کھلاڑیوں کی مستی اور زیادہ ضرور بڑھ گئی ہے۔


Share: