کولمبو،8اپریل(ایس او نیوز/آئی این ایس انڈیا)پاکستان نے سری لنکا کو قحط زدہ علاقوں کے 7 ہزار 800 میٹرک ٹن چاول کی امداد فراہم کر دی ، سری لنکا میں پاکستانی سفیر شکیل حسین نے کہا ہے کہ پاکستان مشکل وقت میں دوست ملک کے ساتھ کھڑا ہے۔ جمعہ کو امداد حوالگی کی مختصر اور پروقار تقریب ایوان صدر کولمبو میں منعقد ہوئی جس میں چاول کی امدادی کھیپ سے 7 ہزار 800 میٹرک ٹن سری لنکن صدر کے حوالے کر دی گئی۔ پاکستانی سفیر شکیل حسین نے سری لنکن صدر میتھری پالا سر یسیناسے ملاقات کی۔ ایوان صدر میں ہونے والی تقریب میں سری لنکا میں حالیہ قحط کی صورتحال پر گفتگو کی گئی۔ سری لنکن صدر نے امداد پر پاکستانی حکومت کا شکریہ ادا کیا۔ پاکستانی سفیر نے کہا کہ پاکستان مشکل وقت میں دوست ملک سری لنکا کے ساتھ کھڑا ہے۔