نئی دہلی ،2 ؍اپریل(ایس او نیوز/آئی این ایس انڈیا ) پنتھرس پارٹی کی میونسپل کارپوریشن انتخابات کے لئے بنائی گئی الیکشن کمیٹی کی آج یہاں میٹنگ ہوئی جس میں فیصلہ کیا گیا وہ جہاں تک ممکن ہوسکے گا زیادہ سے زیادہ ایم سی ڈی وارڈوں پر انتخابات لڑے گی تاکہ دہلی کے باشندوں کو بلا کسی تفریق کے برابری کاسلوک ہواوردہلی کی جامع ثقافت مضبوط ہو۔یہ کمیٹی پنتھرس دہلی پردیش کے صدر راجیو جولی کھوسلہ، سینئر نائب صدر رومیش کھجوریا، نائب صدر روم کشن، کفایت حسین رضوی، دلدار حسین بیگ، محترمہ سنیتا چودھری(سبھی جنرل سکریٹری)اور سکریٹری اے جے راجن پرمشتمل ہے۔ پارٹی کے صدر راجیو جولی کھوسلہ، سینئر نائب صدر رومیش کھجوریا، جنرل سکریٹری دلدار حسین بیگ اور دیگر نے یہاں نئی دہلی کے چیلمس فورڈ کلبمیں منعقدہ ایک پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کہاکہ پنتھرس پارٹی دہلی کی جامع ثقافت اور نوجوانو ں کوسماجی، سیاسی اور ایکونومک تمام محاذ وں پر انصاف مل سکے۔ انہوں نے پنتھرس لیڈردہلی کے تعلیمی اور اقتصادی معیارات میں قابل قبول تبدیلیوں کے لئے جدوجہد کریں گے تاکہ دہلی میں کشمیر سے کنیا کماری تک اور منی پور سے دوارکا کے تمام کلچر محفوظ رہ سکیں اور دہلی ہر کلچر کے ساتھ ایک ستارہ کی مانند چمک سکے۔نیشنل پنتھرس پارٹی کے سرپرست اعلی پروفیسر بھیم سنگھ نے بھی دہلی کے رائے دہندگان سے اپیل کی کہ وہ پارٹی کے سیکولردارالحکومت کے ساتھ سیکولر ہندستان کے مشن کی حمایت کریں اور پنتھرس پارٹی کے دہلی کے جامع کلچراور دہلی کے باقی ہندستان کے ساتھ سیکولر ازم کے عہد کے پابند امیدواروں کو اپنا ووٹ دیں۔پنتھرس پارٹی 4اپریل کو اپنے منشور کا اعلان کرے گی۔