پٹنہ ،13اگست؍(ایس او نیوز/آئی این ایس انڈیا)بہار میں سیلاب کی صورت حال میں بہتری آنے کے بعد اب ریاست کو کوئی ضلع سیلاب سے متاثر نہیں ہے۔لیکن دوسری طرف گنگا دریا خطرے کے نشان سے اوپر بہہ رہی ہے، اس تشویش کے پیش نظر وزیراعلیٰ نتیش کمار نے آج ہوائی سروے کرکے صورتحال کا جائزہ لیا۔ڈیزاسٹر مینجمنٹ ڈیپارٹمنٹ سے حاصل معلومات کے مطابق اس وقت بہار میں اب کوئی ضلع،ڈویژن یا پنچایت سیلاب سے متاثر نہیں ہے اور نہ ہی فی الحال کوئی راحت کیمپ چل رہا ہے۔گزشتہ چنددنوں سے ہورہی بارش کی وجہ سے گنگا دریا کے پانی کی سطح میں اضافہ سے آس پاس کے علاقوں کے متاثر ہو جانے کا خطرہ پیداہوگیاہے۔گنگا دریا پٹنہ کے گاندھی گھاٹ اور ہاتھی دہ اور بھاگلپور ضلع میں کہلگاؤں میں، گھاگھرا ندی سیوان ضلع کے گگ پور سسون میں اور کوسی دریا کھگڈیا ضلع کے بلتارا میں خطرے کے نشان سے اوپر بہہ رہی ہے۔اس درمیان گنگا دریا کے پانی کی سطح میں اضافہ سے اس دریا کے آس پاس کے علاقوں کے پانی سے متاثرہوجانے کا خطرہ پیدا ہو جانے کے پیش نظروزیراعلیٰ نتیش کمار نے آج پٹنہ، نالندہ، جہان آباد اور گیا اضلاع کا ہوائی سروے کیا اور گیا ہیڈکوارٹر میں حکام کے ساتھ میٹنگ کی ۔قابل ذکر ہے کہ بہار کے 14اضلاع میں ماضی میں اس بار آئی سیلاب سے پورنیہ،کشن گنج،ارریہ،دربھنگہ،مدھے پورہ، بھاگلپور، کٹیہار، سہرسہ، سپول، گوپال گنج، مظفر پور، مشرقی چمپارن، مغربی چمپارن اور سارن اضلاع میں کل 95لوگوں کی جان جا چکی ہے