ساحل آن لائن - سچائی کا آیئنہ

Header
collapse
...
Home / خلیجی خبریں / پی ایم مودی پر بنی بایوپک فلم پر پابندی جاری، سپریم کورٹ نے کہا، ہم اس معاملے میں دخل نہیں دیں گے

پی ایم مودی پر بنی بایوپک فلم پر پابندی جاری، سپریم کورٹ نے کہا، ہم اس معاملے میں دخل نہیں دیں گے

Fri, 26 Apr 2019 22:25:04  SO Admin   S.O. News Service

نئی دہلی: 26 /اپریل(ایس اونیوز /آئی این ایس انڈیا) وزیر اعظم مودی پر بنی بایوپک فلم پر روک جاری رہے گی۔انتخابات کے دوران فلم کے ٹریلر دکھانے پر بھی پابندی رہے گی۔سپریم کورٹ نے فلم پروڈیوسرکی عرضی مسترد کر دی ہے۔الیکشن کمیشن کی پابندی کے فیصلے کو سپریم کورٹ میں چیلنج کیا تھا۔ سپریم کورٹ نے الیکشن کمیشن کی پابندی کے فیصلے پر مہر لگائی ہے۔کورٹ نے کہا ہم اس معاملے میں دخل نہیں دیں گے۔ درخواست گزار کا کہنا تھا کہ الیکشن کمیشن کی طرف سے لگائی گئی پابندی اظہار رائے کی آزادی کے بنیادی حقوق کی خلاف ورزی ہے۔الیکشن کمیشن کے پابندی لگانے کے فیصلے کو چیلنج دینے والی درخواست پر سپریم کورٹ نے سماعت کی۔ حالانکہ الیکشن کمیشن نے اس بات کو ایک بار پھر دہرایا ہے کہ لوک سبھا انتخابات کے دوران وزیر اعظم نریندر مودی پر مبنی فلم کی ریلیز پر پابندی لگانے کا اس کا فیصلہ صحیح اور درست ہے۔ان کا خیال ہے کہ اگر انتخابات کے دوران اس فلم کو ریلیز کیا گیا تو ایک خاص سیاسی جماعت کو اس کا بھرپور فائدہ ملے گا۔رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ اس کے پیش نظر کمیشن کا یہ فیصلہ صحیح ہے کہ 19 مئی کولوک سبھا انتخابات کے آخری مرحلے کی ووٹنگ کے بعد فلم کو ریلیز کیا جائے۔


Share: