ساحل آن لائن - سچائی کا آیئنہ

Header
collapse
...
Home / خلیجی خبریں / پی ڈی پی لیڈر طارق حمید کررا نے پارٹی سے استعفی دیا 

پی ڈی پی لیڈر طارق حمید کررا نے پارٹی سے استعفی دیا 

Thu, 15 Sep 2016 20:21:52  SO Admin   S.O. News Service

سری نگر ، 15؍ستمبر(ایس اونیوز/آئی این ایس انڈیا )پی ڈی پی کے بانی رکن اور لوک سبھا میں سری نگر کی نمائندگی کرنے والے طارق حمید کررا نے حکمران بی جے پی کی ظالمانہ پالیسیوں اور جموں و کشمیر حکومت کے اس کے سامنے پوری طرح ہتھیار ڈال دینے کے خلاف پارٹی کے ساتھ ہی پارلیمنٹ سے آج استعفی دے دیا۔کررا نے یہاں اپنی رہائش گاہ پر نامہ نگاروں سے کہاکہ میں نے پی ڈی پی کی بنیادی رکنیت اور پی ڈی پی کے ٹکٹ پر 2014میں سری نگر پارلیمانی حلقہ سے منتخب کی گئی پارلیمنٹ کی رکنیت سے اپنے آپ کو الگ کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔کررا نے الزام لگایا کہ مرکز اور ریاست کی بلا روک ٹوک قتل عام کی پالیسیاں جاری ہیں ، زمینی حقیقت کو مسترد کیا جا رہا ہے اور مسئلہ کشمیر کے تئیں مخصوص پالیسی ساز رخ اپنائے جانے، ظالمانہ دفعات سے کشمیریوں سے نمٹنے جیسی وجوہات سے وہ استعفی دے رہے ہیں۔انہوں نے کہاکہ میرا دل اور میری روح اپنی زمین کے لوگوں کے لیے رو رہی ہے۔میرا ضمیر یہ برداشت نہیں کر سکتا ۔انہوں نے کہا کہ لوگوں کی زندگی، جائیداد، احترام، وقار اور خود اعتمادی کے لیے 1999میں پی ڈی پی کی تشکیل ہوئی تھی ۔انہوں نے کہا،لیکن آج موجودہ حالات تکلیف دہ میں۔پی ڈی پی پلٹی مار گئی ہے اور نازی افواج سے بھی برا سلوک ہو رہا ہے۔


Share: