کینبرا،20اگست(ایس او نیوز/آئی این ایس انڈیا)آسٹریلیا کے وزیراعظم میلکم ٹرن بُل نے اپنے ملک کے ٹاؤن پلانر اور ڈیویلپرز سے کہا ہے کہ وہ فٹ پاتھ پر پیدل چلنے والوں کے تحفظ کے لیے خصوصی منصوبہ بندی کریں۔ ٹرن بُل نے اپنے بیان میں کہا اس منصوبہ بندی کا مقصد عسکریت پسندوں کی طرف سے ممکنہ طور پر پیدل چلنے والوں پر گاڑی چڑھانے سے بچنا ہے۔ آسٹریلوی وزیراعظم نے بتایا کہ وہ ایسی حفاظتی اقدامات کے حوالے سے مکالمت کا عمل فرانسیسی ساحلی شہر نیس میں کیے جانے والے حملے کے بعد سے جاری رکھے ہوئے ہیں۔ نیس میں سیاحوں پر ٹرک چڑھانے سے چوراسی افراد مارے گئے تھے۔