ساحل آن لائن - سچائی کا آیئنہ

Header
collapse
...
Home / اسپورٹس / پیرالمپک تیراکی چمپئن شپ میں رجنی کو تین طلائی

پیرالمپک تیراکی چمپئن شپ میں رجنی کو تین طلائی

Wed, 05 Apr 2017 19:58:47  SO Admin   S.O. News Service

جے پور ،5اپریل(ایس او نیوز/آئی این ایس انڈیا)چھتیس گڑھ کے دھمتری ضلع کی تیراک رجنی جھا نے پیرالمپک سوئمنگ چیمپئن شپ میں تین طلائی اور ایک چاندی کا تمغہ جیت کر سب کو حیران کر دیا۔ رجنی نے گاؤں کی ہی نہر میں مشق کرکے یہ کامیابی حاصل کی ہے۔ پیراگراف سپورٹس ایسوسی ایشن آف راجستھان کی سرپرستی میں جے پور میں منعقد نیشنل پیرالمپک ایتھلیٹکس اور سوئمنگ چمپئن شپ منگل کو ختم ہوا۔مقابلہ میں رجنی نے ملک بھر کے حریف کو پیچھے چھوڑتے ہوئے تین طلائیتمغے جیتے۔کلاس 10 ویں کی طالبہ رجنی نے برعکس حالات کے باوجود یہ کامیابی حاصل کی ہے۔ رجنی نے گاؤں کی نہر میں تیراکی کی مشق کی ہے۔ رجنی کی قابلیت کو دیکھتے ہوئے اس کے چچا نے اسے مقامی ایگزیکٹ فاؤنڈیشن نام کے ادارے کی مدد سے پول میں سوئمنگ تربیت دلوائی تھی۔ رجنی کو سکھانے والی اس کوچ نے کہا کہ رجنی میں پیدائشی قابلیت ہے۔ انہوں نے کہا کہ انہیں رجنی کی جیت کا یقین تھا اور اس کے سونے کا تمغہ جیتنے سے ان کا اعتماد بڑھا۔


Share: