گاندھی نگر، 17؍ستمبر(ایس او نیوز ؍آئی این ایس انڈیا )چیف جسٹس جسٹس ٹی ایس ٹھاکر نے آج یہاں راج بھون میں وزیر اعظم نریندر مودی سے ملاقات کرکے انہیں سالگرہ کی مبارکباد دی۔ریاست جوڈیشیل اکیڈمی میں آئے جسٹس ٹھاکر راج بھون پہنچے اور وزیر اعظم سے ملاقات کی ۔راج بھون کے ذرائع نے بتایا کہ چیف جسٹس نے وزیر اعظم کو سالگرہ کی مبارک باد دی جو آج 66سال کے ہو گئے۔دونوں کے درمیان ملاقات تقریبا ایک گھنٹے تک جاری رہی۔وزیر اعظم کے دفتر نے ٹوئٹ کیاکہ چیف جسٹس جسٹس مسٹر ٹھاکر نے وزیر اعظم نریندر مودی سے ملاقات کی اور انہیں سالگرہ کی مبارکباد دی۔وزیر اعظم نے ٹوئٹر پر لکھاکہ چیف جسٹس مسٹر ٹھاکر سے ملاقات ہوئی ۔میں نے مبارک باد کے لیے ان کا شکریہ ادا کیا۔بعد میں ایک پروگرام میں جسٹس ٹھاکر نے کہاکہ جب میں صبح کے ناشتے پر وزیر اعظم سے ملا، تو میں نے ان سے کہا کہ گجرات آنے سے مجھے سکون ملا ۔جب آپ یہاں پہنچتے ہیں تو آپ کو محسوس ہوتا ہے کہ آپ بہت ہی پرسکون جگہ پر پہنچے ہیں۔