واشنگٹن4ستمبر(ایس او نیوز؍آئی این ایس انڈیا)اقوام متحدہ کے سیکرٹری جنرل بان کی مون نے ماحولیاتی تحفظ کے حوالے سے چین اور امریکا کے درمیان طے پانے والے معاہدے کو حتمی شکل دیے جانے کو ایک تاریخی اقدام قرار دیا ہے۔ چین اور امریکا موحولیاتی آلودگی میں اضافہ کرنے والے دوبڑے ممالک میں شامل ہیں۔ ماحولیاتی تحفظ کے حوالے سے گزشتہ برس دسمبر میں پیرس میں ہوئی ماحولیاتی کانفرنس کے دوران طے پائے جانے والے معاہدے کی دونوں ممالک نے ہفتے کے روز تصدیق کر دی تھی۔