ساحل آن لائن - سچائی کا آیئنہ

Header
collapse
...
Home / اسپورٹس / چین کی نئی چال، ہندوستان کو سمندر کے راستے گھیرنے کو فوجی ٹھکانے کی تعمیر میں تیزی 45دن میں ہند۔چین سرحد پر چینی فوج نے قریب 120بار دراندازی کی

چین کی نئی چال، ہندوستان کو سمندر کے راستے گھیرنے کو فوجی ٹھکانے کی تعمیر میں تیزی 45دن میں ہند۔چین سرحد پر چینی فوج نے قریب 120بار دراندازی کی

Wed, 05 Jul 2017 21:04:31  SO Admin   S.O. News Service

نئی دہلی،5جولائی(ایس او نیوز/آئی این ایس انڈیا)چین اپنی ہٹ دھرمی اور داداگری سے باز نہیں آ رہا ہے۔سکم سیکٹر پر دراندازی کے بعد ہند-چین سرحد پر منڈلاتی کشیدگی کے درمیان چین نے افریقہ جزیرہ نما میں واقع جبوتی میں اپنے فوجی اڈوں کی تعمیر کا کام کو تیز کر دیا ہے۔اس کا یہ قدم ہندوستان کو سمندر کے راستے گھیرنے کی کوشش مانی جا رہی ہے۔ذرائع کے مطابق انتہائی حساس سکم بارڈر پر دراندازی کے بعد چین نے سمندر کے راستے ہندوستان کو گھیرنے کے لئے منظم طریقے سے یہ تعمیر ی کام کر رہا ہے۔
انٹیلی جنس ذرائع کا کہنا ہے کہ چین ہندوستان کے ساتھ جدوجہد کی صورت میں اپنے ان نئے ٹھکانوں کے ذریعے بحر ہند میں پی ایل اے کو تعینات کر سکے گا۔سب سے اہم بات یہ ہے کہ چین اپنے اس ٹھکانے کا استعمال ہندوستانی اور امریکی بحریہ کی نگرانی کرنے کے لئے کرتا ہے۔اسٹریٹجک نقطہ نظر سے بھی چین کے لئے یہ آبی ٹھکانہ انتہائی اہم ہے۔
اس کی وجہ یہ ہے کہ وہ 20فیصد تیل درآمد اسی راستے سے کرتا ہے۔مئی کے آخری میں ہندوستانی خفیہ ایجنسیوں نے چینی آبدوز کے چوری چھپے کراچی بندرگاہ پہنچنے کا انکشاف کیا تھا۔چین کی اس کرتوت کا مقصد بحر ہند میں ہندوستانی بحریہ کی نقل و حرکت کی نگرانی کرنا ہے۔


Share: