بیدر:6 /اپریل(ایس اونیوز /آئی این ایس انڈیا)ماہرِ تعلیم ڈاکٹر عبدالقدیر صدر شاہین ادارہ جات بیدر نے یو پی ایس سی میں ملک بھر سے 24مسلم اُمیدوار کو نمایاں کامیابی پر ان کے تئیں اپنی نیک تمناؤں کا اِظہار کرتے ہوئے مبارکباد پیش کی ہے ۔خصوصی طورپر جنید احمد کو یو پی ایس سی میں ملک بھر میں تیسرا مقام حاصل کرنے پر نہایت ہی مسرت کا اِظہار کرتے ہوئے بتایا کہ جنید احمد کا تعلق اتر پردیش کے بجنور سے ہے نگینہ کے پسمانبدہ علاقہ کے رہائشی ہیں ‘ انھوں نے امتحان میں جغرافیہ کو اپنے اہم موضوع کے طورپر انتخاب کیا تھا ‘ اور جنید اپنی کامیابی کو والدین کی محنتوں کوکریڈیٹ دئیے ہیں ۔ڈاکٹر عبدالقدیر صدر شاہین ادارہ جات بیدر نے بتایا کہ امتحان یونین پبلک سروس کمیشن 2018ء کے حتمی نتائج کے اعلان کے بعد سارے ملک میں مسلم طلباء نے تاریخ ساز کامیابی حاصل کی ہے ۔ملک بھر سے759اُمیدوار منتخب ہوئے جس میں24مسلم اُمیدوار بھی سیول سروسز کے امتحان میں کامیابی حاصل کرتے ہوئے دیگر مسلم طلباء کے حوصلوں کو بلند کیا ہے۔جن 24طلباء نے کامیاب حاصل کی ہے ان کے نام اس طرح ہیں جنید احمد‘ ریحانہ بشیر‘ مرزا قدیر بیگ‘محمد عبدالجلیل ‘ایمن جمال‘ بادشاہ محمد بی ‘محمد عبدالشابد‘ شیخ محمد زیب ذاکر‘ رینا جمیل‘ محمد ہاشم ‘انصاری زید احمد ساجد احمد ‘توصیف اللہ ‘گوہر حسن سید ریاض احمد‘ محمد سجاد پی‘ شاہد احمد ‘علی ابو بکر ٹی ٹی ‘ محمد مصطفی اعجاز ‘شفقت آمنہ‘ محمد جاوید حسین‘ شہزاد عالم ‘سرفراز عالم‘ فیصل خان اور شاہد رضا خان شامل ہیں ۔جنھوں نے ملک بھر میں یو پی ایس سی کے امتحان میں نمایاں کامیابی حاصل کرکے ملک و قوم کا نام روشن کیا ہے۔جناب ڈاکٹر عبدالقدیر صدر شاہین ادادہ رجات بیدر نے بتایا کہ حصولِ تعلیم میں غریبی کبھی حائل نہیں ہوتی بلکہ سخت محنت اور ذہین بچوں کیلئے بہت ساری راہیں ہموار ہوتی ہیں ۔ملت کے نوجوانوں کو چاہئے کہ وہ اپنے حوصلوں کو بلند کرتے ہوئے حصول تعلیم میں سخت محنت کے ساتھ آگے بڑھتے رہیں یقیناًکامیابی ہمارے قدم چومتی ہے۔ شاہین ادارہ جات بیدر نے عصری تعلیم سے نابلد حفاظ کیلئے ملک گیر پیمانے پرشروع کیا گیا ’’حفظ القُرآن پلس کورس‘‘ کے ذریعے ایک انقلاب برپا کیا ہے۔عصری تعلیم سے نابلدحفاظ کرام کیلئے کل ہندسطح پر معروف پروگرام ’’حفظ القُرآن پلس‘‘ کے ذریعے صرف 4سال کے کم عرصہ میں بنیادی تعلیم اور جماعت دہم و پی یوسی میں عصری تعلیم کے ساتھ ساتھ NEETمیں امتیازی کامیابی حاصل کرکے ایم بی بی ایس میں داخلہ کے 12اہل حفاظ طلباء و طالبات کی NEET میں آل انڈیاسطح پر حاصل کردہ رینک کی تفصیلات اس طرح ہیں حافظ وحید عبداللہ نے3295‘ حافظ قرۃ العین 7446‘حافظ ثاقب احمد 63511‘حافظہ امۃ اللہ فاتحہ 15270‘حافظ فواز احمدخان 17681‘حافظہ شوا فاطمہ خانم28443‘حافظہ اُمۃ الودود94871‘حافظ ابوزرمجتہدی106878‘حافظ ولی الرحمن 127154‘ ابو لیث مجددّی137520‘حافظ فاروق266935‘ حافظ محمدعبداللہ سلیمانی279912 شامل ہیں جنھیں شاہین ادارہ جات بیدر کی جانب سے درخشاں مستقبل کیلئے دعا و دِلی مبارکباد پیش کرتے ہوئے ڈاکٹر عبدالقدیر صدر شاہین ادارہ جات بیدرنے کہا کہ الحمد للہ شاہین ادارہ جات بیدر میں حفظ القُرآن پلس کے عصری تعلیم سے نابلد حفاظ کے چار بیاچ پوری کامیابی کے ساتھ مکمل ہوئے ہیں ۔ ملک بھر کی کئی ریاستوں سے حفاظ طلباء شاہین ادارہ جات کی جانب سے شروع کئے گئے اس کورس سے فارغ التحصیل طلباء پوری کامیابی کے ساتھ عصری تعلیم حاصل کرکے اس مسابقتی دور میں مُختلف کورسیس میں داخلہ لے کر بہتر نتائج لارہے ہیں اور ڈاکٹر و انجینئر س کے علاوہ دیگر اعلی تعلیم حاصل کررہے ہیں ۔ڈاکٹر عبدالقدیرصدر شاہین ادارہ جات نے بتایا کہ حفظ القرآن پلس کورس‘‘ کے ذریعہ حفاظ کرام کاامیج بدلنے کی ہماری اپنی سی کوشش ہے جس کے ذریعہ ہم چاہتے ہیں کہ 500سال قبل کاوہ دور لوٹ آئے جب علماء مختلف میدانوں میں قیادت کا فریضہ انجام دیتے تھے ۔ وہ عصری تعلیم میں قیادت کا فریضہ انجام دیتے ہوئے بھی حافظ و عالم ہوتے۔ اکثر ریسرچ اسکالر س کابھی یہی حال ہوتا۔ عموماًحفاظ طبقہ کو سلائی ، کڑھائی، بڑھائی تک ہی رکھاجارہاہے جو ایک افسوسناک اور تشویشناک بات ہے۔ اور ہمارے کانوں پر جوں تک نہیں رینگتی ۔ موصوف نے بیدر کی آب وہوا کے بارے میں بتایاکہ یہاں کی آب وہوا صحت کیلئے بہترہے۔ مختلف علاقوں اور مزاجوں کے لوگ گذشتہ 500سال قبل سے ادھر آتے اور 5صد سالہ قدیم یونیورسٹی مدرسہ محمودگاوان میں تعلیم حاصل کرتے رہے ہیں۔الحمد للہ آج شاہین ادارہ جات میں حفظ القُرآن پلس کور س کے حصول کیلئے ملک مُختلف ریاستوں سے حفاظ طلباء آرہے ہیں ۔آج پورے میں حفظ القُرآن پلس کے 40 سے زیادہ مراکز پوری کامیابی کے ساتھ چل رہے ہیں ۔انھو ں نے بتایا کہ شاہین ادارہ جات بیدر میں عصری تعلیم سے نابلدحفاظ کیلئے علیحدہ طورپر جماعت دہم و پی یو سی کیلئے علیحدہ بیاچ بنایا جارہا ہے جس میں سے داخلہ جاری ہیں ۔ شاہین ادارہ جات بیدر کی جانب سے علماء کرام کیلئے ’’عالم پلس پروگرام ‘‘کا آغاز کیا ہے ۔عالمیت حاصل کئے ہوئے 19سے22سال کے علماء کرام کیلئے عصری تعلیم3سالہ انٹی گریٹیڈ پروگرام شروع کیاگیا ہے۔جس میں سب سے پہلے ایک فاؤنڈیشن کورس فراہم کیا جاتا ہے ‘اور آہستہ آہستہ مرکزی دھارے کی تعلیم جماعت دہم ‘جماعت 11ویں اور12ویں سطح پر انھیں تیار کیا جاتا ہے اس دوران ’’عالم پلس ‘‘مکمل کورس کی مدت تین سال ہوگی ۔کورس کا نصاب اور ماڈیول اس طرح ہوگا کہ فاؤنڈیشن کور س معیاد تین ماہ ہوگی‘ بریج کورس کی معیاد تین ماہ ہوگی۔جماعت دہم ‘جماعت11ویں اور12ویں دو سال مع کلاٹ (CLAT) امتحان پاس کریں گے اور لا کالج میں داخلہ لیں گے ان طلباء کو5000روپیے ماہانہ اسٹپینڈ فراہم کئے جائیں گے۔ لا کورس کی تکمیل کے بعد 15000روپیے ہر ماہ دو سال کیلئے اسٹیپینڈ دیا جائے گا۔