ساحل آن لائن - سچائی کا آیئنہ

Header
collapse
...
Home / اسپورٹس / ڈی ویلیئرز نہیں، واٹسن کریں گے آرسی بی کی کپتانی

ڈی ویلیئرز نہیں، واٹسن کریں گے آرسی بی کی کپتانی

Tue, 04 Apr 2017 19:50:31  SO Admin   S.O. News Service

حیدرآباد،4اپریل(ایس او نیوز/آئی این ایس انڈیا) وراٹ کوہلی اور اے بی ڈی ویلیئرز کے زخمی ہونے کی وجہ سے اب رائل چیلنجرز بنگلور (آرسی بی) کی کپتانی شین واٹسن کریں گے۔ واٹسن کو یہ ذمہ داری وراٹ کے چوٹ پر قابو پانے تک دی گئی ہے۔ مانا جا رہا ہے کہ ابتدائی میچوں کے بعد وراٹ آئی پی ایل میں واپسی کریں گے۔ گزشتہ رنر اپ آرسی بی کا پہلا مقابلہ 5 اپریل کو چیمپئن سن رائزرس حیدرآباد سے ہوگا۔ وراٹ کے زخمی ہونے کے بعد کوچ ڈینیل ویٹوری نے ڈی ویلیئرز کو کپتانی سونپے جانے کا اعلان کیا تھا بعد میں خبر آئی کہ ڈی ویلیئرز پیٹھ کی چوٹ کی وجہ افریقی گھریلو ٹورنامنٹ مومیٹم کپ میں بھی نہیں کھیل رہے ہیں اگرچہ وہ بنگلور آکر ٹیم سے جڑ گئے ہیں، ان کا پہلا میچ کھیلنا ممکن نظر نہیں آتا ہے۔ آئی پی ایل سے ٹھیک پہلے آرسی بی کو ایک اور جھٹکا لگا ہے۔ ابھرتے کھلاڑی سرفراز خان آئی پی ایل سے باہر ہو چکے ہیں۔ ٹیم کے پریکٹس میچ کے دوران انہیں پاؤں میں چوٹ لگی ہے۔ ممبئی کے 19 سالہ بلے باز سرفراز کو گزشتہ سال ہوئے آئی پی ایل میں اب تک خاص کامیابی نہیں ملی تھی۔ انہوں نے 5 میچوں میں 66 رنز ہی بنائے تھے۔


Share: