نئی دہلی، 24دسمبر(ایس او نیوز/آئی این ایس انڈیا)نیتی آیوگ نے آج کہا کہ کالے دھن کو ختم کرنے کے لئے ڈیجیٹل ادائیگی حکومت کی مجموعی حکمت عملی کا ایک اہم حصہ ہے۔کمیشن نے کہا کہ حکومت کل سے 100شہروں کے لئے لکی کلائنٹ منصوبہ بندی اور ڈجی دولت کاروبار کی منصوبہ بندی کے تحت ایوارڈ کا اعلان شروع کرے گی۔یہ ایوارڈ اگلے 100دن تک دئے جائیں گے۔کمیشن نے کہا کہ لکی کلائنٹ کی منصوبہ بندی کے پہلے ڈرا میں صارفین کو 1000روپے سے 15000روپے نقد دئے جائیں گے۔یہ سلسلہ اگلے 100دن تک چلے گا۔اس کی شروعات کل سے یعنی 25دسمبر سے ہوگی۔ملک کے مختلف علاقوں میں ڈیجیٹل ادائیگی کی بیداری پیدا کرنے کے لئے یہ پروگرام مارچ کے آخر تک اگلے 100دن تک 100مختلف شہروں میں چلایا جائے گا۔