بنگلور،5اپریل(ایس او نیوز/آئی این ایس انڈیا)ہندوستان کے ڈیوس کپ کپتان مہیش بھوپتی نے کہا ہے کہ ان کی توجہ جمعرات سے ازبکستان کے خلاف شروع ہو رہے ایشیا اوشیانا زون گروپ ایک مقابلہ جیتنے پر ہے۔ بھوپتی نے کہا کہ انہوں نے ڈیوس کپ ٹینس میچوں کے جوڑی مجموعہ کو ابھی تک حتمی شکل نہیں دی ہے کیونکہ ان کی توجہ تین پوائنٹس حاصل کرنے پر ہے۔بھوپتی نے کہا کہ ہمیں اس پر توجہ دینے کی ضرورت ہے کہ کس طرح تین پوائنٹس حاصل کئے جائیں، جوڑی کے بارے میں کافی دنوں سے باتیں ہو رہی ہیں اور شاید یہ اگلے 48 گھنٹوں میں بھی ہوں گی، ہم ہمیشہ بہترین جوڑی کے بارے میں سوچتے ہیں۔انہوں نے کہاکہ ہر کھلاڑی کے پاس ڈبلز کھیلنی کی صلاحیت ہوتی ہے،جوڑی ہمیشہ سے ہی ڈیوس کپ میں اہم رہی ہے۔ان کا کہنا ہے کہ لینڈر پیس کے ساتھ روہن بوپنا یا رام کمار رامناتھن میں سے کوئی جوڑی بنا کھیل سکتا ہے۔
ہندوستانی ٹیم کو مقابلہ شروع ہونے سے پہلے ہی نمبر ایک کھلاڑی یوکی بھامبری کے چوٹ کی وجہ ہٹ جانے سے گہرا جھٹکا لگا ہے اور ٹیم ابھی تک جوڑی سے ملنے کے لئے ڈبلز فیصلہ نہیں کر پائی ہے۔بھوپتی نے کہاکہ ڈبلز ہندوستان کے حق میں نہیں جاتا دکھائی دے رہا ہے، ہم نے گزشتہ پانچ مقابلوں میں چار ٹیمیں اتاری ہیں لیکن میں نہیں جانتا کہ نتائج ڈبلز سے منسلک ہے، ہم نے ہمیشہ وہی ڈبلز ٹیم اتاری ہے جو ہمیں بہترین لگی، ہمیں تین میچ اور تین پوائنٹس جیتنے ہیں نہ کہ ڈبلز سے ایک پوائنٹ، میں نے اور لینڈر نے ڈبلز میں مسلسل 22 میچ جیتے تھے، اس کا یہ مطلب نہیں کہ یہ وراثت قائم رہے گی۔
قابل ذکر ہے کہ اس مقابلے کے لئے جب ہندوستانی ٹیم کا اعلان کیا گیا تھا تب پیس اور بوپنا دونوں کو ہی ریزرو فہرست میں رکھا گیا تھا۔ بوپنا اب بھی عالمی رینکنگ میں ملک کے ٹاپ ڈبلز کھلاڑی ہے جبکہ پیس نے حال ہی میں لیون چیلیجرس میں ڈبلز خطاب جیتا تھا۔یوکی کی غیر موجودگی میں رام کمار کے پہلا میچ کھیلنے کے بارے میں پوچھنے پر بھوپتی نے کہاکہ ملک کے لئے کھیلنا ہمیشہ خوشگوار احساس دیتا ہے، اس بات سے کوئی فرق نہیں پڑتا کہ آپ پہلا میچ کھیل رہے ہیں کہ دوسرا۔بھوپتی نے ساتھ ہی کہاکہ مجھے لگتا ہے کہ ہم اچھا کر سکتے ہیں، ہمیں اپنا بہترین دینا ہوگا۔