ساحل آن لائن - سچائی کا آیئنہ

Header
collapse
...
Home / خلیجی خبریں / کانگریس نے50 برسوں میں ملک کے لیے کچھ نہیں کیا:گڈکری

کانگریس نے50 برسوں میں ملک کے لیے کچھ نہیں کیا:گڈکری

Sat, 20 Apr 2019 20:31:16  SO Admin   S.O. News Service

اورنگ آباد: 20 /اپریل(ایس اونیوز /آئی این ایس انڈیا)مرکزی وزیر برائے سڑک و نقل وحمل اور بھارتیہ جنتا پارٹی ( بی جے پی) کے سینئر لیڈر نتن گڈکری نے سنیچر کو کہا کہ جب سے بی جے پی کی زیرقیادت قومی جمہوری اتحاد (این ڈی اے) حکومت اقتدار میں آئی ہے تب سے ترقی کے کئی پروگراموں کو انجام دیئے گئے ہیں جنہیں کانگریس ملک میں 50 برسوں کے اپنے دور اقتدار میں مکمل نہیں کرپائی تھی۔مسٹر گڈکری نے مہاراشٹر کے اورنگ آباد ضلع ہیڈکوارٹر سے 60 کلومیٹر دور سنت ایکناتھ مہاراج شہر پیٹھان میں انتخابی جلسہ سے خطاب کرتے ہوئے کانگریس پر حملہ کرتے ہوئے کہا کہ اس نے (کانگریس نے) اپنے دور اقتدار میں ملک میں ترقیاتی کوئی کام ہی نہیں کئے۔ وہ جالنہ پارلیمانی حلقہ سے بی جے پی۔شیوسینا۔ریپلکن پارٹی آف انڈیا گٹھ بندھن کے امیدوار راؤ صاحب دانوے، جو مسلسل پانچویں مرتبہ ممبر پارلیمنٹ منتخب ہونے کی کوشش کررہے ہیں کے حق میں انتخابی مہم میں شرکت کرنے آئے تھے۔مسٹر گڈکری نے کہا کہ اس مرتبہ جو لوگ ترقی کے نام پر ووٹ نہیں مانگ سکتے انہوں نے ذات پات کے نام پر ووٹ مانگنا شروع کردیاہے۔ ’غریبی ہٹاؤ‘ نعرے کا ذکر کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ کانگریس صدر راہل گاندھی نے پھر سے یہ نعرہ دیا ہے جیسے کہ ابتدا سے ہی کانگریس کہتی آرہی ہے۔ آج عام آدمی کی غریبی نہیں ہٹی ہے لیکن کانگریس کے لوگوں کی غریبی دکھائی دینے لگی ہے۔


Share: