پال گھر: 26 /اپریل(ایس اونیوز /آئی این ایس انڈیا)شیوسیناکی نوجوان شاخ کے سربراہ آدتیہ ٹھاکرے نے کہا کہ مودی حکومت کو پیشرو کانگریس کی قیادت والی یو پی اے حکومت کے گناہوں کو دھونے میں پانچ سال کا وقت لگ گیا۔انہوں نے کہا کہ مودی حکومت کے اگلے پانچ سال اصل میں ترقی کے لیے وقف ہوگی۔پال گھر لوک سبھا پارلیمانی حلقہ میں دہان میں ایک انتخابی ریلی سے ٹھاکرے خطاب کر رہے تھے۔وہاں سے ممبر پارلیمنٹ راجندر گاوت پھر سے میدان میں ہیں۔گاوت گزشتہ ماہ بی جے پی سے الگ ہوکر شیوسینا میں شامل ہوئے تھے۔کانگریس پرحملہ کرتے ہوئے ٹھاکرے نے الزام لگایاہے کہ پارٹی کی قیادت والی پیشرو حکومت بدعنوانی میں ملوث تھی۔انہوں نے کہاہے کہ گزشتہ پانچ سالوں میں، مرکز میں مودی حکومت اور ریاست میں بی جے پی کی قیادت والی حکومت، کانگریس حکومت کے گناہوں کو دھونے میں مصروف ہے،اگلے پانچ سالوں میں حقیقی ترقی ہو گی۔ کانگریس صدرراہل گاندھی کا مذاق اڑاتے ہوئے انہوں نے کہاہے کہ اگرلوگ ان کے لیے ووٹ کریں گے تو اقتدار میں ’کارٹون نیٹ ورک‘ آئے گا۔