ساحل آن لائن - سچائی کا آیئنہ

Header
collapse
...
Home / اسپورٹس / کربر میکسیکو اوپن کے دوسرے راؤنڈ میں پہنچی

کربر میکسیکو اوپن کے دوسرے راؤنڈ میں پہنچی

Wed, 05 Apr 2017 19:53:53  SO Admin   S.O. News Service

میکسیکو سٹی ،5اپریل(ایس او نیوز/آئی این ایس انڈیا)دنیا کی نمبر ایک کھلاڑی جرمنی کی ایجیل کربر یہاں اچھی کارکردگی کرتے ہوئے اٹلی کی فرانسیکسا شیاوون کو 4۔6، 6۔0، 6۔4 سے شکست دے کر ڈبلیوٹی اے مانٹیری میکسیکو اوپن ٹینس ٹورنامنٹ کے دوسرے راؤنڈ میں پہنچ گئی ہیں۔کربر نے ایک گھنٹے 40 منٹ تک چلے میچ میں 36 سالہ شیاوون پر جیت درج کی، اب دوسرے دور میں کربرکامقابلہ لیگزمبرگ کی مینڈی منیلا سے ہوگا جنہوں نے بلغاریہ کی ایلتساکوستووا کو 7۔6، 6۔3 سے شکست دی۔ سپین کی کارلا ساریج نوارو، ہنگری کی ٹم کا بابوس، روس کی ایکٹیرنا مکارووا اور فرانس کی الیاس یارنیٹ بھی دوسرے راؤنڈ میں پہنچ گئی ہیں۔کربر تین سال بعد اس ٹورنامنٹ میں کھیل رہی ہے، وہ 2013 میں یہاں رنراپ رہی تھی، یہ جرمن کھلاڑی مارچ میں ایک بار پھر دنیا کی نمبر ایک کھلاڑی بنی تھی۔


Share: