پونے6جون(آئی این ایس انڈیا)جے این یو کے اسٹوڈنٹ یونین کے لیڈرکنہیاکمارکا طیارے کے اندر اندر مبینہ طور’’گلا گھونٹنے‘‘کی کوشش کرنے کے ملزم مانس ڈیکا نے بی جے پی صدر امت شاہ کو سلام کرتے ہوئے سیلفی لی اور اسے سوشل میڈیا میں پوسٹ کیا۔تصویر میں اس کے ساتھ کچھ دوسرے آسامی نوجوان بھی ہیں۔شاہ کے ساتھ ڈیکا کی مختصر ملاقات کل یہاں کے ایک آڈیٹوریم میں ’’پرمود مہاجن مشن‘‘کی کانفرنس سے الگ ہوئی۔شاہ نے مہاراشٹر حکومت کی اس کانفرنس کو خطاب کیا۔بہر حال ڈیکا کی قیادت والے آسامی نوجوانوں کے گروپ نے اس کانفرنس میں حصہ نہیں لیا۔ڈیکا نے شاہ کے ساتھ لی گئی سیلفی اپنے سوشل میڈیا اکاؤنٹ پر پوسٹ کی۔گزشتہ 24اپریل کو کنہیا نے الزام لگایا تھا کہ ڈیکا نے پونے جا رہے جیٹ ایئر ویز کے طیارے میں ان کاگلاگھونٹنے کی کوشش کی۔ممبئی پولیس نے ان کی شکایت درج کی۔تاہم پولیس کی جانب سے ان الزامات کو’’غلط‘‘بتائے جانے کی بات بھی سامنے آئی تھی۔کنہیا نے ڈیکا کو بی جے پی حامی بتایا تھا۔