ساحل آن لائن - سچائی کا آیئنہ

Header
collapse
...
Home / ملکی خبریں / کیرانہ سے کوئی فرار نہیں ہوا، سنتوں سے جانچ کی درخواست:یوپی حکومت

کیرانہ سے کوئی فرار نہیں ہوا، سنتوں سے جانچ کی درخواست:یوپی حکومت

Sat, 18 Jun 2016 12:02:33  SO Admin   S.O. News Service

لکھنؤ، 17؍جون(آئی این ایس انڈیا )اترپردیش حکومت نے بی جے پی پر آئندہ اسمبلی انتخابات کے پیش نظر فرقہ وارانہ ماحول خراب کرنے کا الزام لگاتے ہوئے آج دعویٰ کیا کہ شاملی کے کیرانہ سے کوئی فرار نہیں ہوا ہے اور یہ کہ وہ حالات کی غیر جانبدارانہ تحقیقات کے لیے سنتوں سے مدد مانگے گی۔ریاست کے سینئر کابینی وزیر اور حکمران ایس پی کے چیف صوبائی ترجمان شیو پال سنگھ یادو نے یہاں پریس کانفرنس میں کہاکہ کیرانہ میں بی جے پی کے لوگ روزانہ نقل مکانی کی بات کرتے ہیں۔نقل مکانی کہیں نہیں ہو رہی ہے۔ہمارے پاس خفیہ ایجنسی سمیت سبھی رپورٹیں ہیں۔انہوں نے بی جے پی ایم پی حکم سنگھ اور مظفرنگر فسادات کے ملزم ممبر اسمبلی سنگیت سوم کا نام لیتے ہوئے کہا کہ جعلی نوٹوں سے لے کر زمین قبضے تک ہر غیر قانونی کام کرنے والے کچھ لیڈر آئندہ اسمبلی انتخابات کے پیش نظر فساد کراکر ووٹ حاصل کرنے کی فراق میں ہیں، لیکن ایس پی حکومت ایسا ہونے نہیں دے گی۔یادو نے کہاکہ ہم میڈیا کے ذریعے پانچ سنتوں آچاریہ پرمود کرشن ،سوامی کلیان ، نارائن گری، سوامی چنمیانند اور سوامی چکرپانی سے درخواست کر رہے ہیں کہ وہ کیرانہ جائیں اور صورت حال کی جانچ پڑتال کر کے صحیح بات سامنے رکھیں۔یہ بڑے سنت ہیں۔ابھی تک تو پارٹی کے لوگ جا رہے تھے۔ہم سنتوں سے درخواست کر رہے ہیں، وہ بالکل صحیح رپورٹ دیں گے۔واضح رہے کہ بی جے پی کے مقامی ایم پی حکم سنگھ نے کیرانہ سے ہندو خاندانوں کی نقل مکانی کا الزام لگاتے ہوئے مبینہ طور پر نقل مکانی کرنے والے خاندانوں کی فہرست جاری کی تھی۔اس بارے میں پولیس کے اعلی حکام کی طرف سے سنگھ پر انتخابی پولرائزیشن کی کوشش کے الزام سے متعلق رپورٹ لیک ہونے کے بعد سنگھ نے کاندھلہ سے بھی فرار کا دعوی کیا تھا ۔


Share: